11

شراب کے نشے میں دھت محکمہ واسا کا ملازم جواء کھیلتے ہوئے گرفتار۔

ایبٹ آباد:علی خان جدون کاجناح پارک میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ۔شراب کے نشے میں دھت محکمہ واسا کا ملازم جواء کھیلتے ہوئے گرفتار۔مقدمہ درج اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ تھانہ سٹی کے ایس ایچ او کو علی خان جدون کومخبر خاص نے اطلاع دی ہے کہ تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع جناح پارک میں جوئے کی محفل سجی ہوئی ہے۔جس پر ایس ایچ او سٹی علی خان جدون پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ کینٹ کی حدود میں جناح پارک میں پہنچ گئے اور وہاں سے محکمہ واسا کے ملازم شعیب عرف شعیبی کو شراب کے نشے دھت پرچی جواء کھلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں