واسابورڈ کا فیصلہ برقرار: نور قاسم خان کی درخواست مسترد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)واسابورڈ کا فیصلہ برقرار، نور قاسم خان کی درخواست مسترد سابق سی ای او واسا نور قاسم خان نے بورڈ کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ذرائعکے مطابق واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد WSSCAکے بورڈ آف ڈائریکٹر ز نے 3جون 2021کو سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر واسا انجینئر نور قاسم خان کو کنٹریکٹ کی معیاد ختم ہونے پر ہٹا دیا تھا۔ انجینئر نور قاسم خان نے بورڈ کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بینچ میں چیلنج کیا تھا جس کی سماعت گزشتہ روز ہوئی اور معزز عدالت انجینئر نور قاسم خان کی طرف سے دائر کی گئی درخواست مسترد کر دی۔واسا ایبٹ آباد کے مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کیلئے درخواستوں پر سکروٹنی کا عمل جاری ہے اور جلد ہی تمام مراحل مکمل کر کے میرٹ پر نیا چیف ایگزیکٹو تعینات کیا جائے گا جبکہ اس وقت محمد عامرکی قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!