خوبرو نوجوان رات کی تاریکی میں گہرے کنویں میں گر جاں بحق۔

بالاکوٹ:موضع حسہ عید گاہ میں خوبرو نوجوان رات کی تاریکی میں گہرے کنویں میں گر جاں بحق ہو گیا ہے۔ بالاکوٹ کے موضع حسہ عیدگاہ کا رہائشی خوبرو نوجوان عثمان قیصر ولد حاجی قیصر اپنے گھر کے قریب رات کی تاریکی میں گزرتے ہوئے گر کر جاں بحق ہو گیا ہے،نوجوان کی نعش نکالنے کیلئے کئی گھنٹے تک ریسکیوں آپریشن جاری رکھا گیا،مقامی افراد کی مدد سے نوجوان کی نعش ایک سو پچاسی میٹر گہرے کنویں سے نکال لی گئی،عثمان نامی نوجوان مقامی دوکاندار مظہر حسین اور سکول ٹیچر فیصل حسین کا بھتیجا تھا،نوجوان عثمان کی اچانک حادثاتی موت پر خاندان اور پورے علاقہ میں کہرام مچ گیا،حسہ گاؤں میں ہر آنکھ اشکبار اور ماحول سوگوار ہوگیا۔ نوجوان کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!