اپنی مدد آپ کے تحت بجلی کی تاروں کے قریب سے درختوں کی ٹہنیاں کاٹنے والا نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ بکوٹ کی حدود گاؤں پخو نکر یونین کونسل بکوٹ واپڈا حکام کی غفلت کا شکار فیضان شاہ زندگی کی بازی ہار گیا بجلی کی تاروں کیساتھ لٹکا یہ نوجوان چیخ چیخ کر واپڈاکی نااہلی کا رونا رو رہا ہے گزشتہ شام فیضان شاہ ولد مظہر شاہ نامی یہ لڑکا بجلی کی تاروں کو چھوتے درختوں کو کاٹنے کے لیے درخت پر چڑھا کیونکہ تیز ہوا میں جب یہ درخت بجلی کی تاروں سے ٹکراتے تو اکثر گھروں میں برقی آلات کا نقصان ہونے کے ساتھ بجلی غائب ہو جاتی ہے۔ یہ نوجوان اہل محلہ کی مدد کے جذبے کے تحت درخت پر چڑھا درخت کی ٹہنیوں کو کاٹنا چاہا بجلی کی مین لائن کے ساتھ اس کا ہاتھ جا لگا۔یہ نوجوان کافی دیر تک بجلی کی مین لائن تار کے ساتھ لٹکا رہا۔پھر کہیں فون کسی نے واپڈا والوں کو کیا اور بجلی کی مین سپلائی بند کر کے اسے نیچے اتارا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!