یونس خان تنولی قتل کیس: مجرم وزیر محمد کو جرگے میں جان بخشی کے بعد جیل سے رہائی مل گئی۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)ایم این اے علی خان جدون صوبائی وزیر مال اور اہلیان تناول کی کاوش رنگ لے آئی رکڑاں پنڈ کرگوخان مشہور قتل کیس میں قید وزیر محمد خان کو رہائی مل گئی رکڑاں پنڈکرگوخان باباعلی محمد خان نے اپنے بیٹے یونس خان تنولی ان کے بیٹوں حاجی علی حیدر خان علی الرحمن نے اپنے بھائی اور ان کے بھتیجوں نے اپنے والد کا خون فی سبیل اللہ معاف کرکے اعلی مثال قائم کردی آج محمد وزیر خان تنولی کو جیل سے باضابطہ رہائی مل گئی۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل ایم این اے علی خان اور صوبائی وزیر مال قلندر خان لودھی نے ایک گرینڈ جرگے کے ہمراہ بابا علی محمد خان ان کے بیٹوں اور پوتوں کو وزیر خان کی جان بخشی کی اپیل کی تھی جسے روبرو ایک گرینڈ جرگہ بابا علی محمد خان اعلی ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبول کرتے ہوئے وزیر محمد خان کو فی سبیل اللہ معاف کردیا تھا جس پر دنیا کے کونے کونے سے بابا علی محمد خان اور ان کی فیملی کے اس اقدام کو سراہا گیا یہ وہ قربانی تھی جس بابا علی محمد خان کو اور ان کی فیملی کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ آج بھی جاری وساری ہے ایسی مثالیں دنیا میں بہت کم ملتی ہیں۔

میڈیا سروے رپورٹ کے مطابق بابا علی محمد خان حاجی علی حیدر خان اور کی فیملی کو تناول دھرتی پر ایک عظیم قربانی دینے والی فیملی کی حیثیت سے عوام نے دلوں میں بسا لیا ہے اور ہر لب پر ان کے لیئے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!