کینٹ بورڈ کی ملکیتی سرکاری زمین وائس چیئرمین نے جعلی کاغذات بناکر بارہ کروڑ کی بیچ دی۔

ایبٹ آباد: کینٹ بورڈ کی ملکیتی سرکاری زمین وائس چیئرمین نے جعلی کاغذات بناکر بارہ کروڑ کی بیچ دی۔اس ضمن میں انجمن گوجراں پاکستان کے مرکزی سربراہ چوہدری سلیم گوجر اورانجمن گوجراں پنجاب کے سربراہ چوہدری ناصر گوجر نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایبٹ آباد کاکول سے تعلق رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹوگجر، جو کہ کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کے وائس چیئرمین بھی ہیں۔ موصوف نے سال 2018ء کے عام انتخابات میں قومی وطن پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا۔

ایبٹ آباد کے رائل سینما کینٹ بورڈ کی ملکیتی اور فوارہ چوک میں  زمین ذوالفقار علی بھٹوگجر نے جعلی کاغذات بنا کرچوہدری اورنگزیب پر فروخت کردی اور بارہ کروڑ روپے کی رقم ہتھیالی ہے۔ اس رقم سے ذوالفقار علی بھٹوگجر پنجاب میں جائیدادیں بنا رہاہے۔ دونوں رہنماؤں نے مزید کہاکہ ذوالفقار علی بھٹوگجر دھوکہ دہی سے وصول کی جانیوالی رقم فوری طور پر واپس کرے۔ بصورت دیگر ہمیں قانونی راستہ اختیار کرناپڑے گا۔ جس میں ہم پھر کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!