خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

سابق تحصیل کونسلر حق نواز عرف ناجی کا قاتل عامر یونس پانچ سال بعد ایبٹ آباد سے گرفتار۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) سابق تحصیل کونسلر حق نواز عرف ناجی کوقتل، بیٹے اوردوست کو زخمی کرنیوالا ملزم عامر یونس ایبٹ آباد سے گرفتار۔اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ 14ستمبر2017ء کو تھانہ کھلابٹ کی حدود کالس میں نامعلوم افرادنے اندھادھند فائرنگ کرکے پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل کونسلر حق نواز عرف ناجی کوقتل جبکہ بیٹے اور دوست کو شدید زخمی کردیاتھا۔ حق نواز عرف ناجی قتل کیس کی دعویداری عامر یونس پر کی گئی۔ عامر یونس وقوعہ کے بعد فرار ہوگیا۔ مفروری کے دوران عامر یونس حق نواز عرف ناجی کے لواحقین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا۔ ذرائع کے مطابق مخبر کی اطلاع پر پولیس نے ایبٹ آباد میں کارروائی کے دوران پانچ سال بعد عامر یونس کو گرفتار کرلیا۔ یاد رہے کہ عامر یونس کا والد بابو یونس شیخ رفاقت قتل کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔

نواں شہر کا بدنام زمانہ فروش عثمان عرف شانی بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) نواں شہر کا بدنام زمانہ منشیا ت فروش عثمان عرف شانی کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کر لیاگیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کے حکم پر پولیس نے منشیات فروشوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ ایس ایچ او کینٹ سب انسپکٹرطاہرسلیم نے منشیات فروش عثمان عرف شانی کول ولد طارق سکنہ محلہ محمد زئی نواں شہر کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے پانچ کلو 284 گرام چرس اور 452 گرام آئس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

سات سال قبل قتل کرکے فرار ہونے والا اشتہاری محمد صدیق گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سات سال قبل قتل کرکے فرار ہونے والا اشتہاری محمد صدیق گرفتار۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ کڑھکی کے رہائشی محمد صدیق ولد داؤد خان نے سال2014ء میں ایک شخص کو قتل کردیاتھا اور فرار ہوگیاتھا۔ ایس ایچ او تھانہ ناڑہ اصغرخان نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم محمد صدیق کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

گلیات کے قیمتی جنگلات میں آگ لگانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) گلیات کے قیمتی جنگلات میں آگ لگانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایس ایچ او بگنوتر کیڈٹ نواز نے کارروائی کرتے ہوئے پہاڑوں پر قیمتی درختوں کو آگ لگانے والے دو ملزمان گرفتار، فیضان ولد اورنگزیب اور نوید ولد شفیق ساکنان باغ جو شیر آباد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

میرپور کے عمائدین نے نئی حلقہ بندیوں کو چیلنج کردیا۔ میرپور کی سابقہ حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف میرپور کی عوام نے الیکشن کمیشن میں اعترضات کے کاغذات مکمل کر لئے۔تمام کاغذی کاروائی مکمل کرتے ہوئے رٹ پٹیشن دائر کردی۔اس موقع پر راشد خان جدون صدر ماڈل سروسز فارم،سابق ڈسٹرکٹ ممبر شوکت ہارون خان،سیاسی و سماجی شخصیت سردار خان جدون،چئیرمین ویلج کونسل ون حاجی قیصر خان،چئیرمین وی سی ٹو امجد خان،ویلج کونسل تھری چیئرمین تنویر خان جدون انکے ہمراہ ایڈووکیٹ وقار شاہ ہمراہ تھے۔اس دوران وفد نے ایس ڈی او واپڈہ سے ملاقات کی۔موجودہ شدید گرمی اور بدترین لوڈ شیڈنگ کاروبار زندگی متاثر سے آگاہ کیا۔جس پر ایس ڈی او واپڈہ نے وفد کو ایک ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کی یقین دہانی کروائی۔وفد کا کہنا تھا میرپور محرومیوں کا خاتمہ کرکے دم لیں۔

ٹی ایم اے اہلکاروں کی ملی بھگت سے دہمتوڑبائی پاس کے اطراف میں تعمیرات۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ٹی ایم اے اہلکاروں کی ملی بھگت سے دہمتوڑبائی پاس کے اطراف میں تعمیرات۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تعمیرات رکوادیں۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ٹی ایم اے اہلکاروں کی ملی بھگت سے دہمتوڑبائی پاس کے اطراف میں بلڈنگ لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری زمین پرتعمیرات شروع کردی گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے اس روڈ کو بھی تنگ کردیاجائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ان تعمیرات کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تھری کو موقع پر بھیجا تو دہمتوڑ بائی پاس کے اطراف میں کئی جگہوں پر تعمیراتی کام جاری تھا۔ جس پر یہ کام رکوا دیا گیا۔ مقامی لوگوں سے کہاگیا ہے کہ دہمتوڑبائی پاس کے اطراف میں تعمیرات سے قبل ٹی ایم اے سے نقشہ کی منظوری کروائیں۔بصورت دیگر ایسی غیر قانونی تعمیرات کو آپریشن کے ذریعے مسمار کر دیاجائے گا۔

سالوں بعد ایبٹ آباد میں پٹرول پمپوں،دودھ فروشوں اوردوکانوں کی چیکنگ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سالوں بعد ایبٹ آباد میں پٹرول پمپوں،دودھ فروشوں اوردوکانوں کی چیکنگ۔ ریٹ لسٹوں کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کیخلاف کارروائیاں۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایبٹ آباد میں پٹرول پمپوں کو کبھی چیک نہیں کیاگیا۔ کنزیومر پروٹیکشن کے اہلکاربھی خاموش ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ثقلین سلیم نے چھٹی والے دن ایبٹ آباد میں مختلف پٹرول پمپوں کو چیک کیا اور پٹرول کی مقدار لیٹر کے حساب سے چیک کی۔ اس کے علاوہ ایبٹ آباد میں لنک روڈ، فوارہ چوک اور سٹی کے دیگر ایریا میں دکانوں کا معائنہ کیا اور دودھ، دہی کی قیمتوں میں اضافے کو نوٹس لیتے ہوئے ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی۔

ڈی سی آفس مانسہرہ میں کمپیوٹر آپریٹر پی ایس سیٹ پر براجمان۔خاتون پی ایس دو سال سے سیٹ کی منتظر، کمپیوٹر آپریٹر پر کرپشن کے بھی الزامات۔

مانسہرہ (وائس آف ہزارہ)ڈی سی آفس کو کمپیوٹرآپریٹرنے یرغمال بنالیا۔ کمپیوٹر آپریٹر ڈی سی آفس کا پی اے بن بیٹھا جبکہ خاتون پی ایس ٹو ڈی فرح ناز دوسال سے تعینات ہونے کے باوجود اپنے عہدے پر کام نہ کرسکیں۔سالوں کے کمپیوٹر آپریٹر نورشاہ نے من پسند اہلکاروں کی تقرریاں بھی شروع کر دیں اور خودٹر انسفراینڈ پوسٹنگ پالیسی کے برعکسچھ سالوں سے پی ایس کی سیٹ پر تعینات ہے اور ہر آنے والے ڈی سی کومکمل طور پر شیشے میں اتا رکھا ہے۔ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایا کہ مذکورہ پی ایس نے اپنے چچازاد بھائی جمیل شاہ کو بھی سپر نٹنڈنٹ ڈی سی آفس اور اپنے ایک اور رشتہ دار کو مبینہ طور پر نائب قاصد تو سرکٹ ہاؤس میں تعینات کر رکھا ہے۔یہ نائب قاصد چھتر پلین میں اپنی دکان کرتا ہے اورتنخواہ سرکاری خزانہ سے وصول کرتا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ کمپیوٹرآپریٹر

انتقال کی بندش:رجسٹری سسٹم نے عوام کی مشکلات میں شدید اضافہ کردیا ہے۔ ایبٹ آباد کے تمام سرکلز کیلئے الگ الگ رجسٹری دفاتر بنائے جائیں: امجدشاہزمان۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجدشاہزمان نے کہاہے کہ انتقال کی بندش کی وجہ سے رجسٹری سسٹم نے عوام کی مشکلات میں شدید اضافہ کردیا ہے۔ ایبٹ آباد کے تمام سرکلز کیلئے الگ الگ رجسٹری دفاتر بنائے جائیں۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران امجدشاہزمان کا کہناتھاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے اراضی کی خریدوفروخت کیلئے انتقال بند کردیئے گئے ہیں۔ اس کی جگہ رجسٹری کی جاتی ہے۔ ایبٹ آباد میں 387پٹوارسرکل ہیں۔ گلیات، کنٹونمنٹ، ایبٹ آباد کینٹ، حویلیاں، لورہ، تناول اور رش سرکل کے ہزاروں لوگ روزانہ ایبٹ آباد میں ایک ہی دفتر میں آتے ہیں۔ جہاں شدید رش رہتا ہے۔ کئی کئی روز لوگوں کے نمبر نہیں آتے۔ جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوگیا ہے۔ میری ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ ایبٹ آباد کینٹ، بکوٹ، ڈسٹرکٹ کونسل، تحصیل ایبٹ آباد، تحصیل حویلیاں، تحصیل لورہ اور تحصیل لوئر تناول کیلئے

بلی تھیلے سے باہرآگئی: لکھ کردینے کو تیار ہوں فوج تباہ ہوگی، ملک تین حصوں میں تقسیم ہوجائیگا۔ ایٹمی اثاثے چھن جائینگے: عمران خان۔

اسلام آباد(وائس آف ہزارہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کا کہنا ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ اس وقت صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو میں آپ کو لکھ کر دینے کو تیار ہوں کہ سب سے پہلے فوج تباہ ہوگی، ملک تین حصوں میں تقسیم ہوجائے گا اور ہمارے ایٹمی اثاثے بھی چھن جائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کمزور اور اتحادی تھی، جو لوگ شامل ہوئے انہیں نہیں جانتے تھے، اگر یہ دوبارہ ملتی تو قبول نہیں کرتا اور دوبارہ انتخابات کی طرف چلا جاتا، اکثریت ہوگی تو آؤں گا ورنہ نہیں آؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ہم کرنا چاہتے تھے وہ کر نہیں سکے، یعنی ملک کی ذمہ داری میری ہے لیکن میرے پاس اختیارات نہیں ہیں، تو ایسے سسٹم نہیں

شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)تھانہ خانپور کی حدود موضع سر بروٹ میں امتیاز ولد مکھن خان نامی شخص نے اپنی بیوی مسمی شبانہ بی بی بعمر 34/ 35 سال کو مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کی بنا پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ بعد ازاں نزدیکی پہاڑ پر جاکر خود بھی اسی اسلحہ سے خودکشی کی لی۔ دون کی نعشیں یکے بعد دیگرے خان پور پولیس کی مدعیت میں THQ ہسپتال خانپور پہنچائی گئیں۔ جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد رات گئے دونوں کی نعشیں ان کے ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ پولیس نے قتل و خودکشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او سجادخان کے حکم پر سالوں بعد اسلحہ ڈیلروں کیخلاف کارروائی۔ غیرقانونی اکتیس بندوقیں، نوے سے زائد پستول برآمد۔ تین ڈیلر گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈی پی او کے حکم پر سالوں بعد اسلحہ ڈیلروں کیخلاف کارروائی۔ غیرقانونی اکتیس بندوقیں، نوے سے زائد پستول برآمد۔ تین ڈیلر گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایبٹ آباد میں کئی ڈسٹرکٹ پولیس افسران آئے اور مدت پوری کرکے چلے گئے۔ لیکن تھانہ کینٹ اور سٹی کی حدود میں واقع اسلحہ ڈیلروں کو ان دونوں تھانوں نے کھلی چھوٹ دیئے رکھی۔ اسلحہ ڈیلر مبینہ طور پر سکول کالجز کے کمسن بچوں پر بھی اسلحہ اور ایمونیشن فروخت کرتے چلے آرہے ہیں۔ دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز نے کبھی ان ڈیلروں کو چیک تک نہیں کیا اور نہ ہی کوئی کارروائی عمل میں لائی۔ ذرائع کے مطابق ڈی پی او سجاد خان نے اسلحہ ڈیلروں کی چیکنگ کا حکم دیا۔ جس پر پچھلے تین سالوں سے تعینات ڈی ایس پی کینٹ راجہ محبوب کیانی بھی جاگ اٹھے۔ڈی ایس پی کینٹ کی نگرانی میں غیر

فالو کریں

error: Content is protected !!