خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔
کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے 12 ویں جماعت میں نئے مضامین متعارف کروا دیئے گئے۔ قومی نصاب کونسل کی جانب سے اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے اور اب طلبہ جدید دور سے ہم آہنگ نئے مضامین پڑھ سکیں گے۔ ڈائریکٹر نیشنل کریکولم کونسل ڈاکٹر مریم چغتائی نے کہا کہ وفاق کے بعد اب تمام صوبوں یعنی سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی مرحلہ وار نو ٹیفائی کیا جا رہا ہے کہ نویں سے بارھویں جماعت کے اختیاری، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ٹیکنیکل مضامین یعنی مجموعی طور پر 83 مضامین اپڈیٹ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لازمی مضامین 2006 میں جبکہ اختیاری مضامین 1995 میں آخری مرتبہ اپڈیٹ ہوئے تھے، اس لیے مضامین کو دور حاضر کے مطابق اپڈیٹ کرنا بہت ضروری تھا۔ ڈاکٹر مریم چغتائی نے بتایا کہ نیشنل کریکولم آف پاکستان کے تحت وفاق کے بعد سندھ میں پہلے مرحلے میں رواں سال نویں اور گیارھویں جماعت کے اختیاری مضامین میں نیا تعلیمی نصاب پڑھایا جا سکتا ہے جبکہ اگلے سال 2025 میں دسویر دسویں اور بارھویں جماعت میں اپ گریڈ کریکولم پڑھایا جا سکے گا، سندھ کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنا نصاب اپڈیٹ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!