حکومت نے عوام کی چیخیں نکالنے کیلئے: پٹرول پر لیوی 60 ڈیزل پر 50 روپے لٹر کر دی۔

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری لیوی کی مد میں 869 ارب وصول کئے جائینگے۔
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ)نگراں حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی شرح میں اضافہ کر دیا نگراں حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے پٹرول پر ڈویلپمنٹ لیوی بڑھا کر 60 روپے فی لڑ کر دی ہے، اسی طرح ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر کے حساب سے پٹرولیم لیوی کر دی گئی ہے۔ رواں سال عوام سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 869 ارب روپے وصول کئے جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی بڑھانے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیاہے۔

نگراں حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے کے بڑے اضافے کے بعد ایل پی جی کے گھر یلو سلنڈر کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کر دیا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے 97 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد فی کلو قیمت 201 روپے 15 پیسے سے بڑھ کر 240 روپے 12 پیسے ہوگئی۔ ایل بی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 11 عشاریہ 8 کلوگرام سلینڈر کی قیمت میں 459 روپے 85 پیسے اضافہ ہو گیا جب کہ 11.8 کلوگرام گھر یلو سلینڈر کی قیمت 2373 روپے اور 64 پیسے سے بڑھ کر 2833 روپے اور 49 پیسے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!