میٹرک انٹر امتحانات کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔

ملک بھر میں تعلیمی سال 2025ء سے میٹرک امتحانات مارچ کے پہلے ہفتے انٹر امتحانات اپریل سے شروع ہونگے۔
تمام بورڈز پیپرز کے سیکشن بی اور سی میں سے آپشن والے اضافی سوالات نہیں دینگے یونیفارم ایوالویشن سسٹم متعارف ہوگا۔
طلبہ کو ایک معیار پر جانچنے کیلئے آئی بی سی سی میں مرکزی نیشنل آئٹمز بینک ہوگا ایس ایل اور بیسڈ پر تیار سوالات ہونگے،
پشاور(وائس آف ہزارہ) خیبر پختونخو اسمیت ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا سال 2025 ء سے ملک بھر میں تعلیمی بورڈ ز کے میٹرک وانٹر میڈیٹ امتحانات کا آغاز و اختتام بیک وقت ہوگا، میٹرک امتحانات مارچ کے پہلے ہفتے جبکہ انٹر میڈیٹ امتحانات اپریل کے پہلے ہفتے سے شروع ہونگے یہ فیصلے آئی بی سی سی کے اجلاس میں کئے گئے جس کے مطابق نتائج کے 6 ماہ کے اندر ٹیفکیٹ ڈگری کا اجراء ہوگا ویری فیکشن کیلئے تمام بورڈز کے طلبہ و نتائج کے ریکارڈ ز کو آئی بی سی سی سے منسلک کیا جائیگا سال 2025ء سے ملک بھر کے تمام بورڈ ز پیپرز کے سیکشن بی اور ی میں سے آپشن والے اضافی سوالات نہیں ہونگے بلکہ دونوں سیکشنز کے دیئے گئے ہر سوال کے اندر دو دو سوالات ہونگے ان میں ”OR” دیگر دونوں میں سے صرف ایک سوال حل کرنا ہو گا سال 2025ء سے متعلقہ سکولز میں ایک ہی پیٹرن و تقسیم پر سرگرمیاں کروائیں گئے یکساں نظام تعلیم کے تحت یونیفارم ایوالویشن سٹم متعارف کرایا جائیگا ملک بھر کے تمام طلبہ کو ایک معیار پر جانچنے کیلئے آئی بی سی سی میں مرکزی نیشنل آئٹمز بینک ہوگا، جن میں مختلف ایس ایل اور بیڈ پر تیار کردہ سوالات کا سٹور ہوگا، پیپرز کی تیاری کیلئے تمام بورڈز اسی کو سچن آئٹمز بینک سے سوالات اٹھائیں گے تا کہ ملک بھر میں امتحانی معیار و جائزے کا نظام ایک جیسا ہو۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!