سوزو کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بہت بڑا اضافہ کر دیا گیا۔

آلٹو وی ایکس 80 ہزار، وی ایکس آر 95 ہزار، ایل اے جی ایس 1 لاکھ کلٹس وی ایکس آر 1 لاکھ 40 ہزار روپے مہنگی کر دی گئی۔
وی ایکس ایل 1 لاکھ 60 ہزار، اے جی ایس کی قیمت 1 لاکھ 80 ہزار روپے بڑھ گئی، ایف ای ڈی او سیلز ٹیکس شامل۔
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) پاک سوزوکی موٹرز نے یکم مارچ سے گاڑیوں کی قیمتوں میں 65 ہزار روپے سے ایک لاکھ اسی ہزار روپے تک اضافہ کر دیا۔ پاک سوزوکی موٹرز کمپنی لمیٹڈ نے اس حوالے سے سرکلر جاری کر دیا تاہم اس میں وجوہات نہیں بتائیں گئیں۔ کمپنی کی طرف سے گاڑیوں کی قیمتوں میں رواں سال کا یہ پہلا اضافہ ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ 2024 سے ہوگا۔ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ آلٹو وی ایکس کی قیمت میں اسی ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد آلٹو وی ایکس کی قیمت 22 لاکھ اکیاون ہزار روپے سے بڑھا کر 23 لاکھ 31 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں 95000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 26 لاکھ 12 ہزار روپے سے بڑھ کر 27 لاکھ 7 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ آلٹو وی ایکس آراے جی ایس کی قیمت میں 95000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 27 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر 28 لاکھ 94 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ دس ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 29 لاکھ 35ہزار روپے سے بڑھ کر 30 لاکھ 45 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ سرکلر کے مطابق کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں 1 لاکھ 40 ہزار ہزارروپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 37 لاکھ 18 ہزار روپے سے بڑھ کر 38 لاکھ 58 ہزار روپے ہو چکی ہے۔ اس طرح کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 40لاکھ 40 ہزار روپے سے بڑھ کر 42 لاکھ 44 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 80 ہزار روپے کااضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 43 لاکھ 66 ہزار روپے سے بڑھ کر 45 لاکھ 46 ہزار روپے ہو چکی ہے۔ سرکلر کے مطابق سوئفٹ ایم ٹی جی ایل کی قیمت میں 85000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سوئفٹ ایم ٹی جی ایل کی قیمت 4336000 روپے سے بڑھ کر قیمت 4421000 روپے ہوگئی ہے۔ سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت میں 65000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت 4654000 روپے سے بڑھ کر 4719000 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت میں 85000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی 5040000روپے سے بڑھ کر 5125000 روپے ہو چکی ہے۔ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں کی نئی قیمتوں میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!