محکمہ گیس کے ڈیلی ویجز ملازمین فارغ: سیاسی بنیاد پر بھرتی کا فیصلہ۔

ہزاروں اہلکاروں کا کنٹریکٹ 29 فروری سے معطل، ریجنز کو ضرورت کے مطابق سٹاف دیا جائے گا۔
لاہور(وائس آف ہزارہ) سوئی ناردرن گیس کمپنی کا ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کمپنی نے ریجنل افسران کو ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم دے دیا ہے بتایا گیا ہے کہ ایس این جی پی ایل میں ہزاروں ملازمین ڈیلی ویجز کی بنیاد پر فرائض انجام دیتے ہیں، سوئی ناردرن حکام کے مطابق ڈیلی ویجز ملازمین کا کنٹریکٹ 29 فروری سے معطل کر دیا جائے گا، کمپنی میں ڈیلی ویجز ملازمین ہیلپر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہیں۔ بعض افسران کے دفاتر میں بھی ڈیلی ویجز ملازمین فرائض انجام دیتے ہیں، حکام کے مطابق 3 مارچ کو ریجنز کی ضرورت کے مطابق سٹاف دیا جائے گا کمپنی کے مینٹینس، ڈویلپمنٹ اور بلنگ سمیت دیگر شعبہ جات میں ڈیلی ویجز بھرتی ہوں گے، سیاسی بنیادوں پر ملازمین کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!