نارمل پاسپورٹ کی فیس میں پچاس فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

نارمل پاسپورٹ کی فیس میں پچاس فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
نئی فیس 4500 روپے مقررار جنٹ 7500، دس سالہ پاسپورٹ 4500 کی بجائے 6 ہزار 700 روپے میں بنے گا۔
ای پاسپورٹ کی فیس برقرار رہے گی پاسپورٹ حکام نئی فیسیں 7 مارچ کے بعد سے بننے والے پاسپورٹ پر لاگو ہونگی۔
اسلام آباد (وائس آف ہزارہ) ملک میں پاسپورٹ کی فیس میں بڑا اضافہ کر دیا گیا جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔ حکام کے مطابق 5 سال والے پاسپورٹ کے لئے نارمل فیس 3 ہزار سے بڑھا کر 4500 روپے مقرر کر دی گئی۔ اس کے علاوہ 5 سال والے پاسپورٹ کے لئے ارجنٹ فیس 5 ہزار سے بڑھا کر 7500 روپے کر دی گئی۔ 10 سال والے پاسپورٹ کے لیے فیس 4500 سے بڑھا کر 6700 روپے کی گئی ہے، جبکہ 10 سال والے پاسپورٹ کے لیے ارجنٹ فیس 7500 روپے سے بڑھا کر 11200 روپے کر دی گئی۔ اسی طرح 72 صفحات کے پاسپورٹ کی 5 سال کے لیے ناریل فیس 8 ہزار 200 جبکہ ارجنٹ 13 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے۔ 100 صفحات کے 10 سالہ مدت کے پاسپورٹ کی نارمل فیس 12 ہزار 400 روپے جبکہ ارجنٹ فیس 20 ہزار 200 روپے وصول کی جائے گی۔ واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں پاسپورٹ کے دفاتر میں غیر معمولی رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس کے علاوہ پاسپورٹ دفاتر کی جانب سے بروقت پاسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے بھی بیرون ملک سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!