بجلی کا نیا کنکشن کتنے کا لگے گا؟ جان کر آپ کے ہوش اڑجائینگے۔

نیپرا نے درخواست دائر کردی، سنگل فیز کنکشن فیس 24 ہزار روپئے 10 کلو سے کم لوڈ پر 20 ہزار روپے ہوگی۔
حساس علاقوں میں سکیورٹی فیس 7800 روپے 10 مرلہ سے زائد اراضی پر صارف پراپرٹی ریٹ کا ایک فیصد ادا کریگا۔
لاہور(وائس آف ہزارہ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کنکشن کی سکیورٹی فیس میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ نیپر اذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے جس میں گھر یلو صارفین کیلئے بجلی کنکشن کی سکیورٹی فیس 1220 روپے سے بڑھا کر 18 ہزار روپے کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 10 کلوواٹ سے کم لوڈ والے صارفین کو 20 ہزار روپے فی کلو واٹ ادائیگی کرنا ہوگی اور سنگل فیز میٹر پر کنکشن کیلئے صارفین کو 24 ہزار روپے تک ادائیگی کرنا پڑے گی۔ ذرائع کے مطابق دیہی علاقوں میں سکیورٹی فیس 610 سے بڑھا کر 7800 روپے فی کلو واٹ کرنے کی درخواست کی گئی ہے جب کہ 10 مرلہ سے زائد اراضی کے حامل صارفین کو پراپرٹی ریٹ کا ایک فیصد ادا کرنا پڑے گا۔ نیپر اذرائع کے مطابق صنعتی، اسٹریٹ لائٹس اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے بھی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت کمرشل اور چھوٹی صنعت کی فیس 2010 سے بڑھا کر 57000 روپے فی کلوواٹ کرنیکی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت پاور ڈویژن نے 3 ماہ کے بلوں کے مطابق سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم نیپرا میں سماعت کے بعد سکیورٹی فیس بڑھا کر ڈیمانڈ نوٹسز کا اجرا کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی 2023 میں بھی کنکشن فیس بڑھائی جا چکی ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!