ہزاروں افغان باشندوں کاہزارہ میں روپوش ہونیکا انکشاف۔

طالبان حکومت کے بعد طورخم بارڈر سے پاسپورٹ کے ذریعہ 2 لاکھ 80 ہزار افغانی پاکستان آئے۔
ایک لاکھ 10 ہزار واپس گئے واپس نہ جانے والے افغانی ہزارہ بھر میں پھیل گئے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد صرف طورخم کے راستے قانونی دستاویزات کے ساتھ آنے والے ایک لاکھ 70 ہزار افغان باشندوں میں سے ہزاروں کا ہزارہ میں روپوش ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ پر دولاکھ 80 ہزار 888 افغان باشندے پاکستان آئے تاہم ان میں سے ایک لاکھ ستر ہزار واپس نہیں گئے۔یہ لوگ کہاں ہیں؟ اس کا کوئی اتا پتا نہیں۔ اشرف غنی دور کے اڑھائی لاکھ تربیت یافتہ افغان فوجیوں کے بھی عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق خود طالبان انتظامیہ کو بھی نہیں معلوم کہ یہ فوجی کہاں گئے؟

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!