اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور انجینئرلوکل گورنمنٹ کی خاتون ویلج کونسل سیکرٹری پر نوازشات۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور انجینئرلوکل گورنمنٹ کی خاتون ویلج کونسل سیکرٹری پر نوازشات۔ کسی نئے بلدیاتی سٹ اپ کی غیر موجودگی میں لوکل ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ ایبٹ آباد نے دھڑا دھڑ ویلج کونسلوں کے ٹینڈر جاری کرکے مال بنانا شروع کررکھا ہے۔ ویلج کونسل لورہ کے دو ٹینڈر خفیہ طور پر جاری کئے گئے۔ جن میں سے ایک ٹینڈر ویلج کونسل لورہ کی سیٹ پر بھرتی ہونے والی خاتون سیکرٹری کو ان کی خدمات کے عوض نواز دیاگیا۔ خاتون کی تعیناتی تو سیکرٹری ویلج کونسل لورہ ہوئی، لیکن وہ تین سال سے لوکل گورنمنٹ ایبٹ آباد کے دفتر میں موجود رہتی ہیں اور ویلج کونسل لورہ کی سیٹ کا چارج اضافی طور پر ایک اور سیکرٹری کے پاس ہے۔ جو مشکل سے دو ویلج کونسلوں کو چلا رہاہے۔ خاتون ویلج کونسل سیکرٹری کو تین لاکھ فنڈز دیئے گئے۔ تو اس نے اپنے رشتہ داروں کو دیدیئے۔

تحصیل لورہ کی تما م ویلج کونسلوں کے سیکرٹریز بھی اس خاتون کی ایبٹ آباد آفس میں تعیناتی سے تنگ ہیں کیونکہ وہ ان کو کالیں کرکے ان کے کاموں میں بے جا دخل اندازی کرتی رہتی ہے۔ اور ان کو ایبٹ آباد کے چکر لگواتی رہتی ہے۔ سابقہ بلدیاتی نمائندوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر لوکل گورنمنٹ کے انجینئر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر باز نہ آئے تو عید کے فوراً بعد ایبٹ آباد پریس کلب میں بلدیاتی نمائندوں کیساتھ پریس کانفرنس کی جائے گی۔ جس میں لوکل گورنمنٹ ایبٹ آباد کے دفتر کے اندر ہونے والی تمام رشوت کی ڈیلوں اور ٹھیکیداروں کو مختلف بہانوں سے تنگ کرنے کے ثبوت پیش کئے جائینگے۔ اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخواہ سے ملاقات کرکے ان کو بھی حقیقت سے آگاہ کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!