ہری پور پولیس تھانہ سٹی کی کاروائی،پانچ رکنی چور گروہ گرفتار،مسروقہ سامان برآمد-

ہری پور(وائس آف ہزارہ) ٹی آئی پی کالونی ہری پور، متعدد وارداتوں میں ملوث 05 رکنی چور گروہ گرفتار،مسروقہ رقم،موبائل فون،پانی کی ٹینکی،پائپ،پنکھے و دیگر سامان برآمد۔ہری پور تھانہ سٹی کی چوکی ٹی آئی پی کی حدود سے 02 روز قبل ٹی آئی پی کالونی میں پی ٹی سی ایل کے فیملی کواٹرز سے مختلف اوقات میں رقم، موبائل فون، پانی کی ٹینکی،لوہے کے پائپ،پنکھے ودیگر مختلف سامان چوری ہونے کا واقع رونما ہوا۔مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

ڈی پی او ہری پور نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل ہیڈکواٹر فدا خان،ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمد عارف خان کو مقدمہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر نے اور مسروقہ مال کی برآمدگی کے احکامات جاری کیے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمد عارف خان نے ہمراہ انچارج چوکی ٹی آئی پی،تفتیشی سٹاف اور دیگر نفری پولیس کے ایس ڈی پی او سرکل ہیڈکواٹر کی نگرانی میں تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مقدمہ میں ملوث ملزمان طیب خان ولد راشد خان،نبیل احمد ولد گلستان،شہزاد ولد بابر ساکنان ٹی آئی پی کالونی اور احسن ولد مسعود سکنہ کوٹ حال ٹی آئی پی کالونی کو ٹریس کر کے مقدمہ میں گرفتار کیا۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ چوری شدہ مال سعد حسن ولد عبدالحسن افغان مہاجر کباڑی پر فروخت کرتے ہیں۔مذید کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کو مقدمہ میں حسب ضابطہ گرفتار کرلیا۔ملزمان سے مسروقہ شدہ رقم مبلغ 7 ہزار روپے، موبائل فون، پانی کی ٹینکی،02 عدد پنکھے،لوہے کے مختلف پائپ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!