ایبٹ آباد کے وکلاء نے بینائی سے محروم ہونیوالے مریضوں کی رٹ پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد:ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں بینائی سے محروم ہونے والے مریضوں کی رٹ دائر کرنے کے لئے دس رکنی وکلاء کا پینل تشکیل دے دیا گیا،22اے کے تحت مقدمہ کے اندراج کے لئے متاثرہ مریضوں نے وکالت نامہ سپرد کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر جہانگیر الہی ایڈووکیٹ کی ہدایت پرادریس اعوان ایڈووکیٹ،ظفر اقبال ایڈووکیٹ، کرنل قیصر کی سربراہی میں دس رکنی پینل تشکیل دیا گیا ہے۔

تمام فریقین کی جانب سے 22A کے تحت انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے خلاف FIR درج کرانے کے ساتھ ساتھ ہائی کورٹ میں ایوب انتظامیہ کی تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی کو تحلیل کرتے ہوئے ایک غیر جانبدار کمیٹی جس میں ایبٹ آباد بچاؤ تحریک سمیت وکلاء صحافی تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے دیگر شعبوں کی نمائندگی کو یقین بنایا جائے – مزید یہ بھی طے پایا کہ تمام متاثرین کی جانب سے عدالت میں ہر جانے کا دعوی بھی دائر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!