دکھن پیسر میں راستہ بندش کا تنازعہ شدت اختیارکر گیا۔

ایبٹ آباد:دکھن پیسر میں راستہ بندش کا تنازعہ شدت اختیارکر گیا سینکڑوں لوگوں نے دکھن پُل بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا،7کروڑ کی لاگت سے بننے والا دکھن پُل کو چند افرادنے ناجائز تجاوزات کر کے ناقابل ِ استعمال بنا رکھا ہے،ڈی ایس پی جہانگیر کے جانبدارانہ کردارسے علاقہ بھر میں شدید کشیدگی کا ماحول پیدا ہو چکا ہے،اعلیٰ حکام نے نوٹس نالیا تو ازخود تجاوزات کو ختم کر دیں گے جس کے تمام تر نتائج ایبٹ آبادکی ضلعی انتظامیہ پر ہوں گے ان خیالات کا اظہاریونین کونسل پھلہ کی ویلیج کونسل دکھن پیسر کی سماجی شخصیت سردارسفیراور سابق ناظم سردارتیمور نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقہ بھر کے درجنوں نوجوان بھی لاٹھی ڈنڈوں کے ساتھ مظاہرہ میں شریک تھے سردارسفیر نے کہا کہ عوامی مطالبہ پر دکھن گاوں سے درجنوں دیہات کو جانے والے راستہ کو کشادہ کرنے کے لئے 2013 میں سات کروڑ کی لاگت سے دکھن پُل کی تعمیر کی گئی لیکن پیر واجد اور پیرعابدکی طرف سے بلاجواز عدالت سے سٹے آرڈرلے کر تجاوزات کر رکھی ہے جن کی پشت پناہی ڈی ایس پی سی ٹی ڈی جہانگیرکررہا ہے جس سے علاقہ بھر میں سخت کشیدگی کا ماحول ہے سردارسفیرنے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے دکھن راستہ تجاوزات کے معائینہ کے لئے اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد اور اسسٹنٹ کمشنر خانپورکو تعینات کیا لیکن آج گھنٹوں انتظار کے بعد بھی دونوں افسران نہیں آئے جوکہ سراسر اعلیٰ حکام کی حکم عدولی ہے انہوں نے کہا کہ دکھن راستہ محض ذاتی رنجش کی بنا پر بند کیا گیا ہے ہمارے پاس زمین کی قانونی لیز موجود ہے اور کرش پلانٹ کی بندش سے روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے سردارسفیر نے کہا کہ ہم نے قانون کے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے عدالت کو حقائق سے آگاہ کر دیا ہے جبکہ مخالف پارٹی کی طرف سے ہم پر دو عدد جعلی پرچے بھی کرائے گے جو کہ تفتیش کے بعد خارج ہوئے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ چند شرپسند گاوں کے پُرامن ماحول کو جان بوکھ کر خراب کررہے ہیں احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ضلعی و مقامی انتظامیہ فوری طورپر دکھن روڈ کو تجاوزات سے پاک کر کے عوامی ضرورت کو پورا کرے ورنہ عوام اپنے حق کے لئے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے از خود تجاوزات کو ختم کریں گے جس کے نتائج کی تمام ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباداورخانپورپر رائد ہو گی۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!