ایبٹ آباد‘اہلیان ڈھوڈیال نواں شہر نے بگلہ گراؤنڈ کی بحالی اور کرش مشینوں کی فوری بندش کا مطالبہ کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) اہلیان ڈھوڈیال نواں شہر نے بگلہ گراؤنڈ کی بحالی اور کرش مشینوں کی فوری بندش کا مطالبہ کردیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو دی جانے والی درخواست میں ڈھوڈیال کے لوگوں نے کہا ہے کہ ہمارے علاقے میں بچوں کے کھیلنے کیلئے ایک ہی بگلہ گراؤنڈ تھا۔ جوکہ پہاڑ کے وسط میں واقع ہے۔ یہ گراؤنڈ خیبرپختونخواہ حکومت نے لیز پر دے رکھا ہے۔ کرش مشینوں کی وجہ سے گراؤنڈ تباہ ہو چکا ہے۔ کیونکہ یہ لوگ گراؤنڈ کے اطراف میں مائننگ کر رہے ہیں۔ بلاسٹنگ کی وجہ سے گراؤنڈ میں کھیلنے والے بچوں اورکھلاڑیوں کی جان کو خطرہ رہتا ہے۔ جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی بلاسٹنگ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس گراؤنڈ کو قانونی حیثیت دینے کے ساتھ ساتھ اس کیلئے فنڈز مختص کئے جائیں۔ جنگل، شکارگاہ اور چراہ گاہ کو دوبارہ شجر کاری کرکے اصلی حالت میں بحال کیا جائے۔ علاقے میں کرش مشینوں کے ویسٹ میٹریل کو فوری طور پر اٹھایا جائے۔ جگہ جگہ ویسٹ میٹریل(خاکہ) کو پھینکنے سے روکا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!