نجی پریکٹس کرنیوالے ڈاکٹروں کے اثاثہ جات کی رپورٹ تیار۔

ڈاکٹروں کے ذاتی ہسپتالوں، اندرون و بیرون ممالک دورے گاڑیوں، بیرون ملک کا روباروں کی تفصیلات مرتب۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد سمیت صوبہ بھر میں پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ایک ہزار مختلف کیڈرز کے ڈاکٹروں کے اثاثہ جات کے بارے میں رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ اثاثہ جات کی سروے رپورٹ دو سال میں تیار کی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرں کے ذاتی پرائیویٹ ہسپتالوں، ان بچوں، خاندانوں کے اندرون و بیرون ممالک دورے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے، گاڑیوں کی تفصیلات، اندرون و بیرون ممالک اثاثہ جات خلیجی ممالک میں پارٹنر شپ کے تحت کاروبار، وغیرہ کی تفصیلات تیار کی گئیں ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گائنا کالوجسٹ، جنرل سرجنز، آڑتھو پیڈک سرجنز مختلف شعبوں کے ماہرین کے اثاثوں کی تفصیلات مرتب کی گئیں ہیں۔ بعض ڈاکٹروں کے بارے میں رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انکی اسلام آباد لاہور کراچی وغیرہ میں بھی جائیداد موجود ہے۔ بعض ڈاکٹر کے پاس بلٹ پروف گاڑیاں موجود ہیں جبکہ بعض ڈاکٹروں نے ایک درجن سے سیکیورٹی کے لئے پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ حاصل کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!