سبزیاں اور پھل مزید مہنگے ہو گئے: ٹماٹر نے ڈبل سنچری کر اس کرلی۔

مرغی کی قیمت 345 روپے فی کلو پر پہنچ گئی، آلو 140 کچالو 130، لہسن 380 ادرک 700 روپے فی کلو بکنے لگی۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد میں ٹماٹر ڈبل سینچری کر اس کر گیا ہے ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں اور فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ مرغی 345 روپے فی کلو ہو گئی ہے آلو سرخ 140 روپے فی کلو، کچالو 130 روپے لہسن 380 روپے لہسن چائنہ 530 روپے، ادرک 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ کابلی سیب 300 روپے فی کلو، انار قندھاری 260 روپے فی کلو، کیلا درجہ اول 120 روپے، کوہاٹ اور پنجاب کے امرود 160 روپے، انگور 240 روپے، انگور سندرخانی 310 روپے، تک پہنچ گئے ہیں۔ ٹماٹر 200 روپے فی کلو ہو گئے ہیں۔ ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ کے باعث بیشتر ہوٹلوں کے تکہ فروشوں نے مضر صحت اور گندے ٹماٹر کے استعمال شروع کر دیئے ہیں تاجروں کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں مزید اضافہ کے بھی امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!