مانسہرہ کا ٹول پلازہ ختم کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے ایکاکرلیا۔

ایبٹ آباد: خونی ٹول پلازہ کے خلاف مانسہرہ کی تمام سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹی کے افرادایک پیج پرآ گئے محکمہ این ایچ اے کے غنڈہ ٹیکس اور تعینات عملے کی غنڈہ گردی کے خلاف یک زباں ہو کر بھر پور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیاہے۔ اس سلسلے میں آ ج اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں ڈیڈ لائن پر عملدرآمد سے متعلق مشاورت کی جائے گی اور آ ئندہ کی حکمتِ عملی طے کی جاے گی ٹول پلازہ کی تنصیب کے حامی بھی اپنے کئیے پر شرمندہ ہونے کے بعد غنڈہ گردی کے خلاف کھلی جنگ کا حصہ بننے کو تیار ہو گئے ہیں۔ خونی ٹول پلازہ کی تنصیب سے متعلق مانسہرہ کے عوامی حلقوں کا روز اول سے کہنا ہے کہ محکمہ این ایچ اے پہلے ہمیں سفری سہولیات فراہم کرے اس کے بعد اگر ٹیکس وصول کرے تو قابلِ فہم بات ہے۔ ایک طرف سڑکوں کی حالت زار اور دوسری طرف مانسہرہ کے آ فت زدگان کے ساتھ محکمہ این ایچ اے کی ہٹ دھرمی اور غنڈہ گردی کسی طور قابل قبول اور قابل برداشت نہیں اور اس ظلم و ناانصافی کے خلاف آ خری حد تک بھی جانے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ چند روز قبل ٹول پلازہ پر ہونے والی غنڈہ گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور مانسہرہ بھر کے غیور اور باشعور عوام سر بکف ہو کر اس ظلم کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!