سردار افتخار جھگڑا کیس عدالت نے ملزمان کوباعزت بری کردیا۔

ایبٹ أباد(وقاص باکسرسے)ایوب میڈیکل کمپلیکس میں مشہورسردار افتخار جھگڑا کیس عدالت نے ملزمان کوباعزت بری کردیاایوب میڈیکل کمپلیکس کے ملازم سردارافتخارنے سال 2019 میں ریڈیالوجی ٹیکنیشن طیبہ گلفراز اوردیگرملزمان پر مقدمہ درج کروایا جس کاموقف تھاکہ اسکو طیبہ گلفرازاوردیگرملزمان کی مددسے مارپیٹ کی گئی۔ جس میں دفعات 337A اور109 شامل کیے گئے۔ جنکی أج عدالت میں سماعت ہوئی عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پرطیبہ گلفرازاوردیگرملزمان کوباعزت بری کردیا ملزمان کی طرف سے معروف قانون دان ساجد علی ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔اس موقع پر طیبہ گلفراز اوردیگرنے میڈیاکوبتایا کہ عدالت کے سچے فیصلے پر ہمیں خوشی ہوئی ہے ہمیں انصاف ملاہے۔عدالت نے حق وسچ کے فیصلے کومدنظررکھتے ہوئے ہمیں انصاف بخشاہم ساجد اعوان ایڈووکیٹ کابھی شکریہ اداکرتے ہیں جنکی محنت سے ہمیں انصاف ملا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!