ہزارہ سمیت 32 اضلاع میں ایڈز مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ۔

جون 2022 میں 5202 مریض رجسٹرڈ تھے جنوری میں تعداد 5997 30 نومبر کو تعداد 6966 تک پہنچ گئی۔ افغانستان کے 201 مریض پاکستان میں زیر علاج پشاور میں 1274 مریض 107 خواجہ سراء وائرس کا شکار۔ پشاور (وائس آف ہزارہ)ہزارہ سمیت صوبے کے 32 اضلاع میں ایچ آئی وی

چیف جسٹس پشاور ہائیکوٹ کا زیر التوا مقدمات فوری نمٹانے کا حکم۔

متعلقہ حکام وزارت داخلہ کیسا تھ مل کر ملزمان کی بین الصوبائی منتقلی کے طریقہ کار کو فعال اور آسان بنائیں۔ جسٹس ابراہیم خان کے زیر صدارت اجلاس، ضم اضلاع میں جوڈیشل کمپلیکس کے قیام میں تاخیر پر تشویش۔ پشاور (وائس آف ہزارہ) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ابراہیم خان نے قیدیوں کے زیر التواء مقدمات کو فوری نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پراسکیوشن ان کیسز میں پولیس گواہوں کی بلا تاخیر موجودگی یقینی بنائے جبکہ انہوں نے متعلقہ حکام کو بھی ہدایت کی کہ ملزمان کی بین الصوبائی منتقلی کے طریقہ کار کو فعال کریں۔ گزشتہ روز چیف جسٹس محمد ابراہیم خان کی صدارت میں پشاور ہائی کورٹ میں 12 ویں صوبائی جسٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سیکرٹری ہوم عابد مجید، ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختو نخوا عا مر جاوید، آئی جی پی خیبر پختونخوا اختر حیات خان، سینئر ممبر بورڈ

چارسرکاری ادارے حکومتی سر پرستی سے آزاد: پی ٹی وی،کسٹم اور سٹیل ملز کی نجکاری کا پلان بھی تیار۔

این ایچ اے نیشنل شپنگ کارپوریشن ریڈیو پاکستان اور پوسٹل سروسز شامل ادارے خود مختار بورڈ ز کے تحت کام کرینگے۔ پی ٹی وی،کسٹم اور سٹیل ملز کی نجکاری کا پلان بھی تیار حکومتی اداروں میں کنٹریکٹ پر بھرتیاں ہونگی نوکری پر برقرار رکھنے یا فارغ کرنیکا فیصلہ کار کردگی پر ہوگا۔ غیر تسلی بخش کار کردگی پر فارغ کرنے سے پہلے ایک ماہ کا نوٹس دیا جائیگا۔ اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی، ایوان صدر سے 4 سرکاری اداروں کو حکومتی سر پرستی سے آزاد کرنے کے آرڈینینس جاری کر دیے گئے۔ صدر مملکت نے چاروں اداروں ریڈیو پاکستان، این ایچ اے، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اور پوسٹل سروسز سے متعلق آرڈی ننسز کی منظوری دے دی، غیر منافع بخش اور مالی خسارے کا سبب بننے والے یہ چار سرکاری ادارے خود مختار بورڈ ز کے ماتحت کام کریں

ایم ڈی کینٹ نتائج کا اعلان: پہلی اور دوسری پوزیشن سوات کے طلباء نے حاصل کی۔ریکارڈ 11 ہزار 366 طلبہ غیر حاضر۔

ٹیسٹ میں 13300 طلبہ نے 100 سے کم 12500 سے زائد طلبہ نے 150 سے کم نمبر حاصل کئے۔ تیمور اقبال انعم خان امان اللہ مطال عظیم عاصم ایاز اور حسیب خان نے 192 نمبر لے کر پہلی پوزیشن لی۔ ٹاپ 13 میں پشاور کا کوئی طالب علم شامل نہیں، ٹیسٹ میں پہلی اور دوسری پوزیشن سوات کے طلبہ نے حاصل کی۔ پشاور(وائس آف ہزارہ)خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے تاریخ میں پہلی مرتبہ نقل پر نتائج منسوخ ہونے اور دوسری بار منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا، مجموعی طور پر 6 امیدواروں نے 192 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن 3 نے 191 نمبر لے کر دوسری اور دو طلبا 190 نمبر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمشن ٹیسٹ 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کل 46218 رجسٹرڈ امیدواروں میں

انفلوئنزا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا وزارت صحت کی ایڈوائزری جاری۔

ہسپتالوں کو مریضوں میں اضافے کیلئے تیار رہنے اور ہنگامی ادویات رکھنے کی ہدایت۔ شہریوں کو ماسک لگانے ہاتھ صابن سے دھونے اور بیمار افراد سے دور رہنے کی تجویز۔ پشاور(وائس آف ہزارہ)خیبر پختونخوا میں انفلوئنزا کے کیس بڑھنے پر وزارت صحت نے وارننگ جاری کر دی وزارت صحت کے مطابق اس سال انفلوئنزا کے 3 لاکھ 25 ہزار 289 کیس سامنے آئے ہیں یہ وائرس ہر عمر اور علاقے کے لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے نومبر کے ابتدائی چند ایام میں وائرس سے متاثرہ 13308 کیس سامنے آئے ہیں ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صوبے میں درجہ حرارت میں مزید کمی سے یہ وائرس و بائی صورتحال اختیار کر سکتا ہے، صوبہ بھر کے ہسپتالوں کو مریضوں میں اضافے کے لئے تیار رہنے اور ہنگامی ادویات تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، شہریوں کو کہا گیا ہے کہ زکام چند دن میں سینے کی شدید

traffic police, suzuki

سیکرٹری آرٹی اے کی وجہ سے ایبٹ آباد کی عوام اورڈرائیور آمنے سامنے۔

ایبٹ آباد سے کمپلیکس میر پور اور دھوڑ تک روپے نواں شہر اور دو پتھر کا کرایہ روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایک ہفتہ پہلے غیر ضروری طور پر ایبٹ آباد سے منڈیل دو پتھر اور نوں شہر کا کرایہ 40 سے بڑھا کر 55 روپے کر دیا تھا جس پر احتجاج کیا گیا۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سیکرٹری آر ٹی اے نے ایبٹ آباد کے عوام کے ساتھ مذاق شروع کر دیا پہلے ایبٹ آباد سے منڈیاں، نواں شہر اور دو بھر کا کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 55 روپے کرنے کے بعد اب ایبٹ آباد سے کمپلیکس، میر پور اور دھوڑ تک 30 روپے، نواں شہر اور دو پتھر کا کرایہ 20 روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد ڈرائیوروں اور مسافروں کے درمیان لڑائی جھگڑے شروع ہونے کا امکان ہے کیونکہ مذکورہ کرایوں پر عملدرآمد کروانا پولیس اور انتظامیہ کے

بلال پاشا سابقہ بیوی کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار تھے۔

سی ای او بنوں کنٹونمنٹ بورڈ کی مطلقہ بیوی بڑی سرکاری افسر ہیں، پولیس۔ متوفی کا پنڈی تبادلہ ہوا تھا اے سی شادی کے کچھ عرصہ بعد طلاق ہو گئی تھی: والد۔ بنوں (وائس آف ہزارہ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو افسر محمد بلال پاشا کی خودکشی کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ خودکشی کے بارے میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر بنوں نے بتایا کہ انہوں نے جائے وقوعہ کا خود جا کر معائنہ کیا اور ہر پہلو سے جائزہ لیا، اور وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ واقعہ بظاہر خودکشی ہے۔ پولیس کے مطابق بلال کا گھر یلو تنازعہ بھی چل رہا تھا، بلال پاشا کا بنوں سے راولپنڈی ٹرانسفر ہو گیا تھا اور پنڈی میں ان کی سابقہ بیوی بھی بڑے سرکاری عہدے پر فائز ہے، جس کی وجہ سے وہ ٹینشن کا شکار تھے۔ پولیس مزید تفیش کر

ایوب ٹیچنگ اسپتال کا فزیو تھراپی ڈیپارٹمنٹ بھی جواب دے گیا۔

صوبے کے بڑے ہسپتال میں دس میں سے آٹھ مشینیں خراب ہوگئیں۔ 1998ء کے بعد فزیو تھراپی کی کوئی نئی مشین نہیں خریدی گئی۔ ایک مشین آن کال مریضوں کیلئے جبکہ ڈیپارٹمنٹ میں صرف اور صرف ایک مشین فنکشنل رہ گئی مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا فزیو تھراپی ڈیپارٹمنٹ بھی جواب دے گیا فزیو تھراپی کی دس میں سے آٹھ مشینیں خراب ہو گئیں 1998 کے بعد فزیو تھراپی کی کوئی نئی مشین نہیں خریدی گئی جبکہ لیبارٹری کٹس نہ ہونے کی وجہ سے لیبارٹری کے زیادہ تر ضروری ٹیسٹ بھی ہسپتال کے اندر نا پید ہو گئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے تمام شعبے ہی دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کافزیو تھراپی ڈیپارٹمنٹ جو کہ صحیح طرح سے کام کر رہا تھا لیکن گزشتہ کئی مہینوں سے فزیو تھراپی ڈیپارٹمنٹ کی دس میں سے آٹھ مشینیں خراب

ڈی آئی جی نے سالوں سے ایک ہی جگہ تعینات ایبٹ آباد و مانسہرہ کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیئے۔

ایبٹ آباد سے تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او طاہر سلیم کو کوہستان جبکہ مانسہرہ سے سابق ایس ایچ او عاصم بخاری کو ایبٹ آبادبھیج دیا۔ ایک ہی ضلع میں مسلسل براجمان رہنے والے مزید ایس ایچ اوز، اے ایس آئیز اور سب انسپکٹروں کے تبادلے بھی متوقع ہیں۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈی آئی جی ہزارہ کی طرف سے ایک ہی ضلع میں مسلسل مختلف تھانوں میں ایس ایچ اوز رہنے والوں کی دوسری اضلاع میں تقرریوں و تبادلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ایبٹ آباد سے تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او انسپکٹر طاہر سلیم کو کوہستان تبدیل کر دیا گیا جبکہ ضلع مانسہرہ سے سب انسپکٹر سابق ایس ایچ او میر پورسید عاصم بخاری کو ایبٹ آباد بھیج دیا گیا سید عاصم بخاری کی بطور ایس ایچ او کینٹ تعیناتی متوقع ہے جبکہ مسلسل رہنے والے مزید ایس ایچ اوز، اے ایس آئیز اور سب انسپکٹروں کے تبادلے

ایبٹ آباد سے تانگہ کی سواری کا خاتمہ: سوزوکیوں نے جگہ لے لی۔

عیدگاہ کے قریب تانگہ سٹینڈ ختم بادشاہوں کی سواری یادوں تک محدود۔ ریس میں حصہ لینے والوں اور بار برداری کرانے والوں کے پاس تانگے۔ محدود تعداد میں موجود نئی نسل منفر دسواری سے لا علم۔ ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد سے شاہی سواری (تانگہ)ختم ہو گیا ہے۔ اب شوقین حضرات ریس میں حصہ لینے والے اور بڑے بڑے زمیندار اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے تانگے کا استعمال کر رہے ہیں۔تانگہ بھی شاہی سواری بھی ہوا کرتی تھی مغلیہ دور میں شہنشاہوں اور شہزادیوں کو لیکر جب بڑی بڑی بھگیاں محل سے نکلتی تو راستے میں محو انتظار عوام انہیں حسرت سے دیکھتے دور حاضر میں تانگہ سازی اور تانگہ سواری دونوں ختم ہوگئی ہے۔ آنے والی نسلیں تانگے کا ذکر صرف کتابوں میں پائیں گی۔ کسی زمانے میں ایبٹ آباد میں مری روڈاورمانسہرہ روڈپر کھلی فضاء میں تانگے میں جتا گھوڑا سڑک کی تال سے پاؤں

اقساط ضبط: بحریہ ٹاؤن نادہندہ قرار۔

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ بھی قرق، مشکوک رقم سپریم کورٹ میں رکھنا بد قسمتی ہے عدالت عظمی۔ اسلام آباد(وائس آف ہزارہ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحریہ ٹاؤن ادائیگیوں کے کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے، عدالت نے فیصلے میں بحریہ ٹاؤن نادہندہ قرار دیتے ہوئے بیرون ملک سے آئے 190 ملین پاونڈ اور جمع کردہ اقساط ضبط کرنے کا حکم دیاہے۔ عدالت عظمی کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ بیرون ملک سے مشکوک رقم سپریم کورٹ میں رکھنا بد قسمتی ہے، سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سے رقم اکاونٹ میں بھیجی گئی۔ تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ غیر ضروری طور پر پکڑی گئی رقم میں ملوث ہوئی، این سی اے کی ضبط کردہ رقم شاید مجرمانہ سرگرمیوں کی آمدنی تھی۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ بیرون ملک سے رقوم بھیجنے والوں کو نوٹس

ایبٹ آباد: ظالم درندوں نے پچاس سالہ شخص کو بیوی، بچوں کے سامنے قتل کر دیا۔ فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)دو بچوں کے باپ کو گھر سے باہر بلا کر قتل کر دیا گیا۔ فرار ہوتے وقت ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی۔ اس ضمن میں تھانہ سٹی کی حدود میں واقع اپرملکپورہ کے رہائشی نذر محمد ولد حاجی عباس خان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا ماموں پچاس سالہ حبیب اللہ ولد گل محمدمہمند ایجنسی کا رہائشی ہے اور مدنی محلہ، ملکپورہ میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی۔جو کہ دو بچوں کا باپ تھا۔ شام ساڑھے چھ بجے دو نامعلوم افراد نے گھر کے دروازے پر دستک دی۔ جونہی میرا ماموں حبیب اللہ گھر سے باہر نکلا تو نامعلوم افراد نے انہیں اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔فرار کے دوران نامعلوم افرداد نے فائرنگ کرکے راہ چلتے نفیس الرحمن سکنہ الائی کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ نذر محمد کی رپورٹ پر تھانہ سٹی میں علت نمبر909 زیر دفعہ 302/374پی

بغاوت پر اکسانے کے الزام میں پاک فوج کے سابق افسروں کو آرمی ایکٹ کے تحت قید بامشقت کی سزائیں۔

عادل فاروق راجہ کو 14 سال اور رضا مہدی کو 12 سال قید با مشقت کی سزاء منقولہ غیر منقولہ جائیدادیں ضبط شناختی کارڈ منسوخ۔ دونوں کو بھگوڑے قرار دیا جا چکا، کورٹ مارشل کے بعد اب وطن واپس لانے کے لئے بذریعہ انٹر پول کاروائی کی جائے گی۔ راولپنڈی(وائس آف ہزارہ)پاک فوج نے دو ریٹائرڈ افسران میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ اور کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کو کورٹ مارشل کے ذریعے سزاسنادی اور رینک بھی ضبط کر لئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 2 ریٹائر ڈافسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ کو 14 سال قید با مشقت کی سزاسنائی گئی جبکہ کیپٹن ریٹائر ڈ حیدررضا مہدی کو 12 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق

فالو کریں

error: Content is protected !!