سردار مہتاب سمیت خیبر پختونخوا کے چھ سابق وزرائے اعلی پارلیمانی سیاست سے باہر۔

آفتاب شیر پاؤ،سردار مہتاب،اکرم درانی،حیدر ہوتی، پرویز خٹک اور محمود خان اپنی نشستیں ہار گئے۔
سردار مہتاب اور آفتاب شیر پاؤ 99 ء اکرم درانی، حیدر ہوتی، پرویز خٹک اور محمود خان 2018 ء تک وزراء اعلیٰ تھے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں خیبر پختونخوا کے سابق 6 وزرائے اعلی پارلیمانی سیاست سے باہر ہو گئے آفتاب شیر پاؤ سردار مہتاب احمد خان عباسی اکرم درانی، امیر حیدر ہوتی، پرویز خٹک اور محمود خان اپنی نشستیں ہار گئے ان سیٹوں پر پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، آفتاب شیر پاؤ اور سردار مہتاب احمد خان عباسی 90ء کی دہائی میں خیبر پختونخوا کے وزراء اعلیٰ رہے سردار مہتاب عباسی خیبر پختونخوا کے گورنر بھی رہ چکے ہیں، اکرم درانی 2002 ء میں ایم ایم اے کے دور اقتدار میں صوبے کے وزیر اعلیٰ تھے، حیدر ہوتی 2008ء میں اے این پی اور پی پی کی اتحادی حکومت کے وزیر اعلی منتخب ہوئے 2013ء کے عام انتخابات میں پرویز خٹک تحریک انصاف جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کے وزیر اعلیٰ بنے جبکہ 2018 ء میں پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں دو تہائی اکثریت حاصل کی اور محمود خان کو اپنا وزرا علی چنا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!