شملہ ہل ایبٹ آباد کی لیز معاملے میں بڑا بریک تھرو، چیف جسٹس کی ہدایت کی روشنی میں چیف سیکرٹری کے پی کے کے احکامات پر لیز کو روک دیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)شملہ ہل ایبٹ آباد کی لیز معاملے میں بڑا بریک تھرو، چیف جسٹس کی ہدایت کی روشنی میں چیف سیکرٹری کے پی کے کے احکامات پر لیز کو روک دیا گیا، درخوست گزاروں نصیر خان جدون،سابق تحصیل ناظم اسحاق زکریا اور ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے سابق جنرل سیکرٹری ثاقب خان کی استدعا پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخواہ ڈاکٹر شہزاد بنگش سے موقع پر وضاحت طلب کی جس پر چیف سیکرٹری نے معزز عدالت کو آگاء کیا کہ اس عمل کو روکا جائے گا، بعد ازاں اس موقع پر کمشنر ہزارہ مطعر زیب نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر اور ٹی ایم او ایبٹ آباد کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے دفتر سے جاری احکامات میں ٹی ایم او کو پشاور ہائیکورٹ میں ایبٹ آباد کے عمائدین کی جانب سے گزاری گء درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے لیز کے عمل کو روک دیا گیا ہے، اس ساری صورتحال کے بعد نصیر خان جدون اور اسحاق زکریا نے ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ڈاکٹر شہزاد بنگش کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس سارے معاملے پر فوری ایکشن لیااور شہر کی قیمتی اراضی کو ناصرف اونے پونے داموں فروخت کو روک دیا گیا ہے بلکہ گرین گولڈ کو تباہ ہونے سے بچا لیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا نمائندگان، پریس کلب سول سوسائٹی سیاسی جماعتوں کے ان تمام قائدین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ایشو پر آواز بلند کی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!