سابق تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی اور تحصیل میئر کے امیدوار نصیر خان جدون کی آمدہ الیکشن کے حوالے سے بیٹھک۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سابق تحصیل ناظم ایبٹ آباد و امیدوار تحصیل ناظم تناول اسحاق سلیمانی اور تحصیل میئرایبٹ آباد کے امیدوار نصیر خان جدون صدر پاکستان عوامی تحریک ہزارہ زون کی اہم سیاسی ملاقات۔ملاقات میں سابقہ تحصیل ممبر نواں شہر صداقت خان جدون۔ عوامی تحریک ھزارہ زون کے سیکرٹری جنرل کامران سہیل ایڈووکیٹ منہاج یوتھ لیگ کے صدر راجہ ظہیر عباس بھی موجود تھے۔۔ اس موقع تحصیل ایبٹ آباد اور تحصیل تناول کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ھوا۔ اور اس عزم کا اظہار کیا گیا۔ عوامی خدمت سے سرشار افراد کو ایک دوسرے سے مل کر کام کرنا ہوگا۔ تب جاکہ مورثی سیاست سے جان چھوٹے گی۔ یہ ملاقات پاکستان عوامی تحریک ہزارہ زون کے سیکرٹریٹ ایبٹ آباد میں ھوئی ھے۔ دونوں امیدواروں نے آئندہ بھی ایک دوسرے سے مل کر رابطہ بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے وفد نے سابقہ تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی کی بطور ناظم خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ اور ان کو پاکستان عوامی تحریک کے قائد محترم ڈاکٹر طاہر القادری کے ویژن سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اسحاق سلیمانی نے عوامی تحریک کے منشور کو عوامی امنگوں کا ترجمان کہا۔ اس ملاقات کے بعد تحصیل ایبٹ آباد اور تحصیل تناول کی سیاست میں بڑی ھلچل پیدا ھونے کا امکان ھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!