محکمہ تعلیم زنانہ ایبٹ آباد میں خواتین ٹیچرز بنیادی حقوق سے بھی محروم۔ موسم بہار اوراتوارکی چھٹیاں بھی معطل۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) محکمہ تعلیم زنانہ میں خواتین ٹیچرز بنیادی حقوق سے بھی محروم۔ افسران کی خوشنودی کیلئے خواتین ٹیچرز کی موسم بہار اوراتوارکی چھٹیاں بھی معطل۔ اس ضمن میں محکمہ تعلیم زنانہ ایبٹ آباد کی ٹیچرزنے اپنی ایک ایس ڈی او کی وٹس ایپ کی ریکارڈنگ بطور ثبوت وائس آف ہزارہ کی ٹیم کو فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہیں۔ جبکہ خیبرپختونخواہ حکومت نے ٹیچرز کو موسم بہار کی چھٹیاں بھی دے دی ہیں۔ تاہم محکمہ تعلیم زنانہ ایبٹ آباد میں ایسی ایس ڈی اوز تعینات ہیں جوشاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بنی ہوئی ہیں۔ دہمتوڑ، میرپور، کاکول، قلندرآباد، حویلیاں، تناول سمیت دیگر سرکلز میں خواتین ٹیچرز کوموسم بہار کی چھٹیاں نہیں دی جارہی ہیں اورانہیں روزانہ صبح آٹھ بجے سے دن دوبجے تک سکول میں حاضررہنے کا حکم جاری کیاگیاہے۔ جبکہ دہمتوڑ سرکل میں متعلقہ ایس ڈی او ایک کمرے میں بیس بیس ٹیچرز کو جمع کرکے بغیر کسی ایس او پیز کے لیکچردیتی رہتی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیچرز کی اتوار کی چھٹیاں بھی بند کررکھی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب وٹس ایپ کے وائس میسج میں محکمہ تعلیم زنانہ کی ایک آفیسر تمام ٹیچرز کو یہ حکم دے رہی ہے کہ حکومتی نوٹیفکیشن کے باوجود کسی ٹیچر کوچھٹی کرنے کی کوئی اجازت نہیں ہے۔ خواتین ٹیچرز نے اپنی افسران کے خودساختہ احکامات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے صوبائی حکومت، کمشنر ہزارہ اورڈپٹی کمشنر سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!