ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے قرنطینہ سنٹرمیں سہولیات کافقدان: مریض کھانے سے بھی محروم۔

ایبٹ آباد:ایوب میڈیکل کمپلیکس میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کو فراہم سہولیات میں بے قاعدگیاں مریض کھانے پینے کے مسائل سے دوچار ہیں ہسپتال میں موجود بحریہ دستر خوان کی انتظامیہ بھی ان مریضوں تک نہ پہنچ سکی،ذرائع سے ملنے والی مصدقہ معلومات کے مطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس کے مخصوص وارڈ میں مریض بے یارو مدد گار ہیں،وارڈ میں باتھ روم کے دروازے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور کھانے کے حوالے سے بھی ہسپتال انتظامیہ بے خبر ہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس کا فقدان عیاں ہو چکا ہے،متاثرہ افراد کو سہولیات نہ پہچانے سے ضلع میں بڑا تاثر پھیل رہا ہے اور نئے مریضوں کو بھی ہسپتال آنے میں ہچکچاہٹ محسوس ہو رہی ہے جس سے کورونا کی وباء کے پھیلاو کو روکنے میں مسائل کا سامنا رہے گا اور متاثر ہونے والے اپنے آپ کو چھپاتے رہیں گے۔اس حوالے ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!