صنعتی اداروں کی بندش: بیس لاکھ افراد بیروزگار۔

100 سے زائد پرنٹنگ یونٹ بند بیروزگاروں کی تعداد 50 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ
پشاور (وائس آف ہزارہ)بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث گزشتہ 5 ماہ کے دوران خیبر پختونخوا میں صنعتی اداروں کی بندش سے 20 لاکھ افراد بیروزگار ہو گئے، پشاور کے علاقے محلہ جھنگی میں 100 سے زائد پرنٹنگ کے یونٹ بند ہو چکے ہیں، نگراں حکومت سے قبل بجلی فی یونٹ 18 روپے میں دستیاب تھی تاہم نگراں حکومت کے دور میں فی یونٹ 60 روپے تک پہنچ چکا ہے ملک میں معاشی بحران کے باعث رواں سال بیروزگار افراد کی تعداد 56لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے، ملازمتوں میں کمی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری پاکستان کی پیش رفت کو کئی دہائیاں پیچھے دھکیل سکتی ہے اس حوالے سے پاکستان بزنس فورم کے سینئر نائب صدر مشتاق خلیل نے بتایا کہ پاکستان کی لیبر مارکیٹ ابھی تک عالمی دباؤ کو رونا وائرس اور معاشی بحران سے مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی اور اس سال بے روزگار افراد کی تعداد 56لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے، جس میں 2021ء کے بعد سے 15 لاکھ کا اضافہ ہے پرنٹنگ انڈسٹری بجلی کی قیمت میں اضافہ کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!