علی خان جدون اورقلندرلودھی کی جانب سے پنڈکرگوخان کے مختلف دیہاتوں کیلئے کروڑوں کی سکیموں کے افتتاح کردیئے گئے۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)دعوے نہیں عملی کام:ایم این اے علی خان جدون اور صوبائی وزیر مال قلندر خان لودھی نے لوئر تناول کی یونین کونسل پنڈ کرگو خان کے لئے کروڑوں کے فنڈ فراہم کردیئے۔سابق تحصیل ممبر اور علی خان جدون کے پرسنل سیکرٹری نے لوئر تناول پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت کے ہمراہ مختلف سکیموں کا افتتاح کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایم این اے علی خان جدون اور صوبائی وزیر مال قلندر خان لودھی نے لوئر تناول کی یونین کونسل پنڈکرگو خان کے مختلف گاؤں کے لئے کروڑوں کے فنڈ جاری کردیئے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز سابق تحصیل ممبر نعیم خان لودھی اور علی خان جدون کے پرسنل سیکرٹری عادل خان جدون نے تحصیل صدر پی ٹی آئی لوئر تناول ملک جنید احمد جنرل سیکرٹری حاجی علی حیدر خان حاجی ملک سردار سابقہ ناظم الیاس خان تنولی ڈاکٹر شفیق تنولی سماجی رہنما ہارون خان کے ہمراہ مختلف سکیموں کا افتتاح کیاجن سکیموں کا افتتاح کیا گیا۔

ان میں پختگی روڈسندوگلی تا تریڈا 4100000 پختگی سڑک بگاریاں 1600000 پختگی سڑک شرولہ تاڈنہ روڈ 5300000 کوٹھا ڈوگہ روڈ 1600000 درہ منہ روڈ 1400000 جبڑی روڈ 2500000 بسالہ روڈب1200000 بانڈہ محمدخان روڈ 800000 مرمنیاں روڈ 750000 گہیلی روڈ 130000 پختگی شامل ہے افتتاحی تقریبات میں سابق تحصیل ممبر نعیم خان لودھی عادل خان جدون ملک جنید احمد تنولی حاجی علی حیدر خان الیاس خان تنولی ملک سردار شفیق تنولی محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ٹی ایم لو?ر تناول کے افسران کے علاوہ اہلیان پنڈ کرگو خان لوئر تناول نے کثیر تعداد میں شرکت کی اہلیان علاقہ نے دونوں کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اہلیان تناول نے تحصیل جنرل سیکرٹری حاجی علی حیدر خان تنولی سابق ناظم الیاس تنولی ڈاکٹر شفیق کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اہلیان پنڈ کرگو خان کی عوام کے لی?ے خصوصی دلچسپی لیکر کروڑوں کے فنڈ منظور کروا?ے اہلیان پنڈ کرگو خان نے پی ٹی آ?ی قیادت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!