تھانہ میرپورکی حدود میں سٹریٹ کرائم میں اضافہ۔روزانہ دو سے تین افراد کو لوٹا جانے لگا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ میرپورکی حدود میں سٹریٹ کرائم میں اضافہ۔روزانہ دو سے تین افراد کو لوٹا جانے لگا۔ گزشتہ چار روز میں درجنوں افرادلٹ چکے ہیں۔ باخبر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تھانہ میرپورکی حدود جاوید شہید روڈ، کالج روڈمنڈیاں، پی ایم اے لنک روڈ، جناح آباد، آفیسرکالونی، سرسیّدکالونی، جھنگی اوردیگر علاقوں میں نمازمغرب کے بعدمسلح افرادگن پوائنٹ پرراہ چلتے لوگوں سے موبائل فون اورنقدی چھین لیتے ہیں۔شہریوں کے مطابق ان علاقے کی گلیوں میں دو سے تین نقاب پوش کھڑ ے رہتے ہیں۔ جوپیدل آنے جانیوالے لوگوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ کرفرار ہوجاتے ہیں۔ منڈیاں کے لوگوں نے ڈی آئی جی ہزارہ رینج سے مطالبہ کیاہے کہ تھانہ میرپور کی حدود میں ہونیوالی کرائم سٹریٹ کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!