ہزارہ ڈویژن میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد198تک پہنچ گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ہزارہ ڈویژن میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد198تک پہنچ گئی۔ 6302افراد نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔ ذرائع کے مطابق عوام کی طرف سے لاپروائی کے باعث ہزارہ ڈویژن میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں آئے روز اضافہ ھو رہا ھے۔ مہلک وائرس ہزارہ ڈویژن میں 198افرادکی جان لے چکاھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ضلع ایبٹ آباد کے 111ضلع بٹگرام کے18ضلع ہری پورکے33اورضلع مانسہرہ کے36 17افرادشامل ھیں۔ ہزارہ ڈویژن میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی موجودہ تعداد 838ھے۔

جن میں ضلع ایبٹ آباد کے 315ضلع بٹگرام کے40 ضلع ہری پور کے 113ضلع کوہستان اپرکے13ضلع مانسہرہ کے 305ضلع تورغرکے37اورضلع کوہستان لوئر کے15افراد شامل ھیں۔ ہزارہ ڈویژن میں 82147افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے ھیں۔ جن میں ضلع ایبٹ کے27513ضلع بٹگرام کے 6335ضلع ہری پورکے16360ضلع کوہستان اپرکے3220ضلع مانسہرہ کے21540ضلع تورغرکے2453ضلع کوہستان لوئرکے3691ضلع کولئی پالس کے1035افرادشامل ھیں۔ ہزارہ ڈویژن میں 3621افرادکی رپورٹ آناباقی ھے۔ جن میں ضلع ایبٹ آباد کے997ضلع بٹگرام کے144ضلع ہری پور کے937ضلع کوہستان اپرکے412 ضلع مانسہرہ کے236ضلع تورغرکے461ضلع کوہستان اپرکے 13اورضلع کولئی پالس کے141افراد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!