اراضی تنازعہ: سابق ایم پی اے حاجی ابرار عرف بالا کے کارندوں نے نوجوان کو اغواء کرلیا۔ فائرنگ۔ پولیس بے بس۔

ایبٹ آباد:اراضی تنازعہ: سابق ایم پی اے حاجی ابرار عرف بالا کے کارندوں نے نوجوان کو اغواء کرلیا۔ فائرنگ۔ پولیس بے بس۔عینی شاہدین کے مطابق گذشتہ روز محمد نیاز ولد عبدالرشید نامی شخص اپنی مارکیٹ میں بیٹھا تھا کہ سابق ایم پی اے حاجی ابرار عرف بالا کے کارندوں نے آ کر اس پر تشدد شروع کردیا۔متاثرہ شخص کی اطلاع پر مانگل پولیس کے اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔لیکن حاجی ابرار کے کارندے پولیس کی موجودگی میں نیاز پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرتے رہے اور بعدازاں اسے گاڑیوں میں ڈال کر لے گئے۔

واضح رہے کہ محمد نیاز اور حاجی ابرار کے درمیان عرصہ دراز سے زمین کا تنازعہ ہے کیونکہ پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک حاجی ابرار پر زمین پر زبردستی قبضہ کرنے کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔لیکن مانسہرہ اور ایبٹ آباد کی سرحد پر واقع ہونے کی وجہ سے دونوں اضلاع کی پولیس حدود کی تعین کی آڑ میں لیت و لعل سے کام لیتی آ رہی ہے۔جبکہ دوسری جانب باثر افراد کی پشت پناہی کی وجہ سے پولیس کھل کر کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔

گزشتہ روز بھی دونوں اضلاع کی بھاری نفری کی موجودگی کے باوجود متاثرہ شخص کے گھر پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا اور علاقہ گولیوں کی تڑاتڑاہٹ سے گونجتا رہا۔ دوسری جانب مانگل پولیس نے مغوی شخص محمد نیاز کے بھائی عبدالکریم کی مدعیت میں واقعہ کی ابتدائی رپورٹ درج کر تے ہوئے واقعہ کی تفیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!