تعمیر وطن نے آرمی میڈیکل کالج‘راوالپنڈی اوردیگر میڈیکل کالجز میں داخلہ کیلئے تحریری ٹیسٹ میں خیبرپختونخوا ٹاپ کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تعمیر وطن نے آرمی میڈیکل کالج‘راوالپنڈی اوردیگر میڈیکل کالجز میں داخلہ کیلئے تحریری ٹیسٹ میں خیبرپختونخوا ٹاپ کرلیا۔5طلباء وطالبات90فیصد سے زائد‘31طلباء وطالبات 80فیصد سے زائدنمبر حاصل کرکے کامیاب۔مجموعی طورپر73طلباء وطالبات نے امتیازی نمبر حاصل کئے۔نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز(NUMS)کی جانب سے جاری MDCATنتائج کے مطابق تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈکالجزگروپ آف ایجوکیشن‘پاکستان کی طالبہ علیشبہ علی نے94.067نمبر حاصل کرکے خیبرپختونخوا میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔سیدہ ماہین زہرہ کاظمی نے 93فیصد‘ام حبیبہ اورناظمہ خان نے نے 91فیصدعرشام نے 90فیصدنمبرحاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔تعمیر وطن کی اقرا نے89.6فیصد‘علینہ ملک اورعامرہ رحمان نے 89فیصدحفظہ علی اورایمن راشد نے88فیصد‘احسن جاوید‘فاطمہ جاوید‘ہادیہ نور اورمحمد شامخ نے 87فیصد‘حرم بنت قیصراورمجیب الرحمن عباسی نے 86فیصد‘عروسہ انور اورہاجرہ نور نے 85فیصد‘حبائب ریاض‘عدن طاہر اورمصام خان نے84فیصد‘حسین احمد نے83فیصد‘ملک مرتضیٰ رحمن‘لائبہ راشد‘اقراء عنایت‘مروہ‘شاہین خان‘محسن اورمحمد جوادنے82فیصد‘اشواہ ملک اورادیبہ نے81فیصد جبکہ القہ زیب‘حفظہ لودھی اورفیصل نیاز نے 80فیصد نمبر حاصل کرکے امتحان پاس کیا۔18طلباء وطالبات 70فیصد سے زائد جبکہ 13طلباء وطالبات 60فیصد سے زائد نمبر حاصل کرکے کامیاب ہوئے۔MDCATامتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات نے اپنی کامیابی تعمیر وطن کے ڈائر یکٹر جنرل ملک محسن سعیداورایگزیکٹو ڈائریکٹر کم پرنسپل ملک احسن سعید کی نگرانی میں تجربہ کار اورمحنتی اساتذہ کی شب وروز محنت اوروالدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔تعلیمی حلقوں نے بھی تعمیر وطن کی شاندار کامیابی کوسراہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!