جناح روڈ کے انتخابات کا عمل: چاند گروپ نے میدان مار لیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) جناح روڈ کے انتخابات کا عمل مکمل چاند گروپ کے ملک ربنواز صدر نوید خان جنرل سیکرٹری منتخب ٹوٹل 78ووٹ کاسٹ ہوئے چاند گروپ کی جانب سے 55ووٹ کی بھاری اکثریت سے ملک ربنوازصدر،نوید خان جنرل سیکرٹری منتخب جبکہ بدمقابل امیدوار برائے صدر سجاد کیانی جنرل سیکرٹری ناصر اقبال عباسی 23ووٹ لے سکے الیکشن کمیشن کے فرائض الطاف شاہ،شاہد محمود اور تنویر الہی نے سر انجام دیئے۔الیکشن کمیشن ممبر جناح روڈ شاہد محمود کے مطابق ٹوٹل ووٹر کی تعداد 78 تھی کوئی بھی ووٹ مستردنہیں ہوا۔ چیرمین ملکپورہ اربن عمران عرف ایمو سمیت تاجر رہنماؤں,ملک ممتاز خان،شاہد اشرف اعوان کے علاوہ تاجروں کی کثیر تعداد میں شرکت نومنتخب صدر جناح روڈ ملک ربنواز نے الیکشن کمیشن ممبران اور تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ جس نے ووٹ دیا یا نہیں دیا میری نظر میں برابر کی حیثیت رکھتے ہیں اگر کوئی بھی تاجر رات12بجے بھی کال کرے گا کوئی بھی مسئلہ ہوا سر کے بل بھی چل کر آنا پڑا تو آئیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!