ہمیں پانی چاہئے: پیاسامانسہرہ تحریک شروع کردی گئی۔ پہلے روز احتجاجی مظاہرہ۔ عیدکے بعد مظاہروں کا اعلان۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ)پیاسا مانسہرہ تحریک کامیاب احتجاجی مظاہرہ۔مانسہرہ کو پانی دو کے نعروں سے شہر گونج اٹھا شہریوں کو عید سے قبل قربانی کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل نہ کرنے کی صورت میں عید کے بعد احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا اعلان گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے بعد مختلف مساجد سے مانسہرہ شہر کی عوام نے پانی کے حصول کے مسلے پر احتجاجی ریلیاں نکالیں اور ختم نبوت چوک پہنچے جہاں احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے جس میں بڑی تعداد میں عوام اور مختلف تنظیمات کے افراد نے شرکت کی اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین میں سید مصدق شاہ فرجاد بشیر خان خیل سید شبیر حسین شاہ سعید خان تنولی شیخ عمران اقبال حاجی عنیف اختر زیب خٹک مولانا حفیظ الرحمن صدیقی بلال سردار سفیر مفتی شہزاد اور حاجی حنیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا احتجاجی مظاہرہ کا مقصد غیر سیاسی ہے یہ عوام کا سب سے بنیادی مسئلہ پانی کے حصول کا ہے متعلقہ ذمہ دار ادارے اور منتخب نمائندے جو ہمارے ووٹوں کی بدولت اس وقت اسمبلی میں بیٹھے ہیں انہیں چاہیے کہ الیکشن کے موقع پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے جو وعدے کئے تھے انہیں عملی جامہ پہنانے کا وقت ہے اگر عوام کو ان کی بنیادی ضروریات پانی اور دیگر ضروریات جو کہ منتخب نمائندوں کی ذمہ داری پورے نہ کہ توا الیکشن میں عوام اپنے ووٹ کے ذریعے انتقام لینا خوب جانتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر عید تک پانی کے مسئلہ پر خاطر خواہ عملدرآمد نہ ہوا تو عوام عید کے بعد گرینڈ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کرے گی اور حقوق کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جس کے لیے مشاورت شروع ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!