سات سالہ بچی بورنگ مشین کے کمپریسر کی زد میں آکر جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ حویلیاں کے نواحی علاقہ بانڈہ صاحب خان میں سات سالہ بچی کمپریسر بورنگ مشین کی زد میں آ کر جاں بحق پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا زرائع کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے نواحی علاقہ بانڈہ صاحب خان میں کمپریسر بورنگ مشین کے آپریٹر کی نااہلی کی وجہ سے سات سالہ ازکاء مشین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی جسکو مقامی لوگوں نے فوری طور پر حویلیاں ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد وارثاء کے حوالے کردی دوسری جانب حویلیاں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!