ڈی پی اوایبٹ آباد کا شہر کے داخلی راستوں اور چیکنگ پوائنٹ کا دورہ۔

ایبٹ آباد: ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد جاوید اقبال وزیر کا شہر کے داخلی راستوں کی چیک پوائینٹس کا دورہ جوانوں سے ملاقات سہولیات کا جائزہ لیا، بہترین خدمات سرانجام دینے پر فیلڈ افسران اور جوانوں کو شاباش دی تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر ضلع ایبٹ آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر کثیر تعداد میں پولیس کے جوان تعینات کیے گئے ہیں جو کہ عوامی فلاح اور کورونا وائرس کو عدمل پھیلاؤ کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی احکامات کے مطابق غیر ضروری اور پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت پر مکمل طور پر کنٹرول کیئے ہوئے ہیں اس مقصد کے لیے داخلی راستوں پر ایبٹ آباد پولیس کے جوان دن رات، سردی گرمی، دھوپ بارش میں اپنی جان داؤ پر لگا کر عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اسی تناظر میں گزشتہ روز ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد جاوید اقبال وزیر نے خصوصی طور پر مسلم آبادسمیت دیگر چیک پوسٹوں کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی جبکہ ناکہ بندی پوائینٹس پر سہولیات، چیکنگ اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور جوانوں کے حوصلے کی داد دی جبکہ موقع پر ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد کو جوانوں کے لیے سردی کے باعث جسمانی طو رپر گرم رکھنے کے لیے گرم مشروبات فوری طورپر پہنچانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے جوانو ں اور فیلڈ میں موجود افسران کی دیکھ بھال اور خوراک کا باقاعدگی سے بندوبست کرنے کی ہدایات بھی دیں جب کہ ایبٹ آباد کی غیور عوام سے ایک بار پھر پرزور اپیل کی کہ براہ کرم حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ محدود رہیں تاکہ کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!