والدین کی طرف سے عید کے کپڑے نہ دینے پرسولہ سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔

ایبٹ آباد:والدین کی طرف سے عید کے کپڑے نہ دینے پرسولہ سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ تھانہ ڈونگا گلی کی حدود نتھیاگلی کیری رائیگی باگن کی رہائشی سولہ سالہ مسماۃ (ص) کو والدین نے عید الفطر کیلئے استطاعت نہ ہونے پر نئے کپڑے خرید کر نہ دیئے۔ جس پرمسماۃ (ص)نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے۔ جسکی اطلاع مقامی تھانے کو دی گئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی یہاں ڈاکٹروں نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد وارثاء کے حوالے کردی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!