جناح پبلک سکول اینڈ کالج میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور فیملی ڈے آؤٹ۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ)جناح پبلک سکول اینڈ کالج میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور فیملی ڈے آؤٹ کی پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا نجی میرج ہال میں انعقاد کیا گیا تقریب میں حویلیاں شہر اور گردونواح کی فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ننھے منے بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کر کے شرکاء کے دل جیت لئے۔منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی سابقہ ایم پی اے ایوان تجارت خورشید اعظم اور جناح پبلک سکول اینڈ کالج کے بانی آفتاب احمد اور ڈاکٹر امجد حسن تھے۔مہمان خصوصی سابقہ ایم پی اے ایوان تجارت خورشید اعظم خان نے بچوں سے اظہار محبت اور پر خلوص جزبے سے حوصلہ افزائی کی۔

خورشید اعظم خان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات جہاں بچوں کی خود اعتمادی میں اضافہ کرتی ہیں وہیں معاشرے میں صحت مندآنہ سرگرمیوں کی اہمیت کو بھی واضح کرتی ہیں جناح پبلک سکول اینڈ کالج بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیم دینے کے لئے بھی کام کر رہا ہے تقریب کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں اور بچیوں میں اور سکول سٹاف میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!