اے سی آفس کے ریلیف فنڈز کے لاکھوں ڈکارنے والوں کیخلاف مزیدکارروائی نہ ہوسکی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)اسسٹنٹ کمشنر آفس ریلف فنڈ میں 75 لاکھ روپے سے زاہد کی رقم کا کرپشن کیس۔محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ملازمین اور سول سمیت چودہ افراد مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی تاحال کوئی پیش رفت نہ ہو سکی تاہم کرپشن کیس کا مرکزی ملزم وقاص ضلعی انتظامیہ کے افسران کی ملی بھگت سے برطانیہ فرار ہو گیا۔زرائع کے مطابق کیس میں اسسٹنٹ کمشنر سے تفتیش کرنے والے محکمہ اینٹی کرپشن کے دو افسران شیراز اور بنارس کو راتوں رات ہریپور ٹرانسفر کر دیا گیا۔اسی طرح کیس میں نامزد ملزمان میں سے چھ ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری بھی کروا رکھی ہے جن کی سماعت کل ہوئی۔

دوسری جانب ضلعی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور اسسٹنٹ کمشنر اس کیس کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی آن کیمرہ موقف دینے سے صاف انکاری ہیں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد تاحال اپنے حق کے لیے در بہ در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں متاثرین نے وزیراعظیم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ خداہ ہمیں ہمارا حق دلایا جائے تاکہ ہم کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے سے بچ سکیں دوسری جانب کیس میں نامزد کلاس فور ملزمان کا کہنا ہے کہ ہمیں افسران جس طرح احکامات جاری کرتے تھے ہم اسی طرح کرتے تھے فنڈ کے پیسے اسسٹنٹ کمشنر کے دستخط سے ہی نکلتے تھے ہمیں جان بوجھ کر پھنسایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!