اڈہ تنازعہ:چچازادنے چچازاد کو گولیاں مارکرقتل،بس کنڈیکٹر اوردوسرے چچازادکو شدیدزخمی کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ لورہ کی حدود گھمبیر اڈہ تنازعہ پر فائرنگ چچازاد بھائیوں کی فائرنگ سے چچازاد بھائی قتل دوسرے بھائی سمیت بس کنڈیکٹر شدید زخمی ہسپتال منتقل پولیس ملزمان فرار پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ تھانہ لورہ کے رہائشی قاسم کا اپنے چچا زاد بھائیوں کے ساتھ گھمبیر ٹرانسپورٹ اڈہ کا تنازعہ چل رہا تھا جس پر دونوں گروپوں کے درمیان راضی نامہ کے لیے جرگہ ہوا جہاں دونوں گروپوں کے درمیان معمولی توں تکرار شروع ہو گئی  جو دیکھتے ہی دیکھتے شدد اختیار کر گئی اسی دوران قاسم نامی شخص نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں اس کا چچا زاد بھائی اظہر ٹانگ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا زخمی بھائی کو دیکھ کر اظہر کا بھائی ارشد بھی موقع پر پہنچ آیا اور جس پر قاسم نے ارشد پر بھی فائرنگ شروع کر دی جس پر اس کی ٹانگ پر بھی گولی لگ گئی اور وہ زخمی حالت میں اڈہ پر گھڑی اپنی بس کی طرف بھاگا اسی دوران قاسم بھی اس کے پیچھے گیا اور بس کی دورازے کے قریب قاسم نے دوبارہ فائرنگ شروع کر دی سینے پر گولیاں لگنے سے ارشد موقع پر ہی جابحق ہو گیا جبکہ اس کے ساتھ موجود بس کنڈیکٹر بھی ٹانگ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔

ارتکابِ جرم کے بعد قاسم اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ لورہ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش اور زخمیوں کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ایوب میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے پورسماٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی لورہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی زرائع کے مطابق اظہر نامی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے واضع رہے کہ اس ٹرانسپورٹ اڈہ کا تنازعہ گزشتہ ایک سال سے جاری ہے اور عمائدین علاقہ نے متعدد بار لورہ پولیس اور ٹی ایم اے لورہ کو اس حوالے سے متعدد درخواستیں بھی دے رکھی تھیں مگر کسی بھی انتظامی افسران نے اس مسئلے کو کوئی حل کرنے کی طرف توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے آج یہ ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!