بھارتی تہارجیل میں ستائیس سال سے قید ایبٹ آبادکارہائشی خالد محمود رہائی کا منتظر۔

نیودہلی/ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) بھارتی تہارجیل میں ستائیس سال سے قید خالد محمود رہائی کا منتظر۔ اس ضمن میں بھارتی جیل تہار میں قید جرل ایبٹ آباد کے رہائشی خالد محمود ولد یوسف سیٹھ مرحوم نے اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ 1994ء سے ہندوستان کی تہار جیل میں ناکردہ گناہ کی سزا عمر قید کاٹ رہا ہوں۔ مجھے ہندوستانی سیکورٹی اداروں نے غلطی سے بارڈر کراس کرتے وقت کشمیر سے گرفتار کیا۔ میں اس وقت نابالغ تھا اور دوستوں کے ہمراہ گومتے ہوے غلطی سے سرحد پار چلے گئے۔ ہم نے نہ تو کوئی دہشت گردی کی نہ کوئی جرم یا قتل اور نہ ہم سے کوء چیز برآمد ہوئی مگر جب جج سے کہا گیا کہ کوء ثبوت نہیں تو اس نے کہا میرے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ یہ ایک پاکستانی ہے۔

میں ناکردہ گناہ کی سزا میں 27 سال سے اپنے ملک کی راہ دیکھ رہا ہوں ہندوستانی حکومت پاکستان میں اپنے قیدیوں کیلیے بھرپور اقدامات کرتی جبکہ ہم پاکستانی قیدی بے یارو مددگار اپنے ملک کی راہ دیکھ رہے ہیں۔
دشمن کی قید سے مسلمان قیدیوں کو چھڑانا باعث اجر ہے۔

حکومت پاکستان اورتمام پاکستانیوں سے التجا ہے کہ آپ اپنی دعاؤں میں ہمیں یاد کریں اور ہم سب پاکستانی قیدیوں کیلئے اپنی آواز اٹھائیں اور حکومت پاکستان سے اپیل کریں کہ وہ ان قیدیوں کو فوراً لانے کا بندوبست کرے جو اپنی سزائیں مکمل کر کے دشمن کی قید میں اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!