عباسی اسلحہ ڈیلر کی دوکان میں چوری کی دلیرانہ واردات۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ حویلیاں کی حدود ریلوے روڈ پر رات کی تاریکی میں ایک ہفتے کے دوران دوسری چوری کی بڑی واردات گزشتہ شب عباسی اسلحہ ڈیلر کی دوکان میں چوری کی دلیرانہ واردات چور دوکان میں موجود اسلحہ اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔چند روز قبل ریلوے روڈ پر موجود موبائل شاپ جو کے بانڈی اڈا میں قائم ہے اس میں بھی چوری کی وردات ہو چکی ہے چور موبائل شاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون اور نقدی لے اڑے۔
آئے روز حویلیاں شہر میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ پولیس کے لئے لمحہ فکریہ ہے عوام الناس خود کو عدم تحفظ کا شکار سمجھنے لگے تاجر برادری کے مطابق حویلیاں شہر میں گزشتہ دو ماہ میں درجن کے قریب چوری کی وارداتوں میں تاجر لٹ چکے ہیں لیکن کوئی بھی چور کسی واردات کا نہیں پکڑا جا سکا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!