ایبٹ آباد سیکرٹری آرٹی اے کا غلط فیصلہ جھگڑے معمول بن گئے۔

traffic police, suzuki

ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل ہونے کے بعد لوکل روٹس پر ڈرائیور اضافی کرائے وصول کر رہے ہیں۔
ایبٹ آباد سے منڈیاں نواں شہر اور دو بھر روٹس کا کرایہ بدستور 55 اور 50 روپے لیا جا رہا ہے پولیس بے بس شہری سراپا احتجاج۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سیکرٹری آر ٹی اے ایبٹ آباد کے غلط فیصلے کی وجہ سے ڈرائیوروں اور مسافروں کے درمیان لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل ہونے کے باوجود ایبٹ آباد سے منڈیاں، نواں شہر اور دو بھر کے بعض ڈرائیور بھی تک 55 اور 50 روپے کرایہ وصول کر رہے ہیں دو پتھر اڈے پر کرائے کے تنازعے پر توں تکرار اور جھگڑے کے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی لیکن پولیس نے بھی کوئی کاروائی نہیں کی جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور انہوں نے اضافی کرائے لینے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کیا ہے سیکرٹری آر ٹی اے ایبٹ آباد نے چند دن پہلے مقامی روٹس کے کرایوں میں اضافہ کر دیا تھا ایبٹ آباد سے منڈیاں، نواں شہر اور دو پتھر کا کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 55 روپے کر دیا تھا عوامی احتجاج کے بعد کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن سے بڑھا تھا۔واپس لے کر پرانے کرائے بحال کر دیئے گئے تھے جس کے مطابق اب کرایہ 40 روپے ہی ہے لیکن سوزو کی ڈرائیوروں نے سیکرٹری آرٹی اے کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے اضافی کرائے ہی وصول کر رہے ہیں دوبتھر اڈے پر اضافی کرایوں کی وصولی پر مسافروں اورڈرائیوروں کے درمیان توں تکرار بھی ہوئی جس کے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی پولیس نے موقع پر پہنچنے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور انہوں نے اس پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!