ایبٹ آباد شیخ البانڈی میں گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھیننے کے دوران نوجوان کو گولیاں مار دی گئیں۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتیں بھی شروع ہو گئیں۔ شیخ البانڈی کے رہائشی شہباز ولد زاہد اقبال رات کے وقت اپنے گھر جا رہے تھے کہ ایک نقاب پوش نوجوان نے گن پوائنٹ پر روکا اور موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر شہباز کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔ موٹرسائیکل چھیننے والے نوجوان نے شہباز کو ٹانگ میں گولیاں ماریں۔ جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ شہباز کو زخمی حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

واضح رہے کہ ایبٹ آباد میں سینکڑوں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں آئس کے نشہ کے عادی بن چکے ہیں۔ نوجوان اپنا نشہ پورا کرنے کیلئے وارداتیں کررہے ہیں۔ جن میں دوکانوں کو لوٹنا اور موٹرسائیکل چوری معمول بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!