مختلف مضامین میں فیل طلباء پاس چوں کی امپرو منٹ نہیں کر سکیں گے۔

نہم اور گیارہویں میں ایک یا اس سے زائد مضامین میں فیل طلبہ سالانہ امتحان 2 یا ون میں حصہ لے سکیں گے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ہزارہ سمیت صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈوں نے نہم اور گیارہویں کے مختلف پر چوں میں فیل طلبہ پر پاس مضامین میں امپرومنٹ کیلئے دوبارہ امتحان دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نہم اور گیارہویں میں فیل طلبہ سالانہ امتحان ٹو 2023 ء یا سالانہ امتحان ون 2024ء میں پاس پرچے دے سکیں گے۔البتہ فیل طلبہ بھی دہم اور بارہویں میں پروموٹ ہو نگے، قبل ازیں مختلف مضامین میں فیل طلبہ کو بھی پاس شدہ پر چوں کی امپرومنٹ کا موقع دیا جا تا تھا تاہم تعلیمی بورڈوں نے طلبہ سے یہ سہولت واپس لے لی ہے۔

تعلیمی بورڈوں کے متفقہ فیصلے کے مطابق جو طلباء و طالبات جماعت نہم اور فرسٹ ائیر میں ایک یا ایک سے زائد مضامین میں فیل ہیں وہ سالانہ امتحان ٹو 2023ء میں صرف فیل شدہ مضامین میں امتحان دے سکیں گئے یا سالانہ امتحان ون 2024ء میں کلاس دہم اور سکینڈ ائیر کے ساتھ اہم اور فرسٹ ائیر میں فیصل مضامین کے پرچے دینگے، فیصلے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جوطلبہ فیل شدہ مضامین میں امتحان دینگے وہ اس کے ساتھ پاس شدہ مضامین میں امپرومنٹ نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!