ایبٹ آباد‘ بچے کیساتھ زیادتی کرکے ویڈیوبنانیوالے ملزمان عمراشفاق، سہراب کو چودہ سال قیددس دس لاکھ جرمانے کاحکم۔ چائلڈپروٹیکشن کورٹ کا تاریخی فیصلہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کے جج شاکراللہ خان نے جنسی زدیاتی و ویڈیو کس میں ملوث عمر اشفاق کو جرم ثابت ہونے پر تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے 14 سال قید بامشقت اسی طرح ملزم سہراب کو سات سال قید بامشقت اور دونوں ملزمان کو دس لاکھ روپے جرمانہ فی کس ایک لاکھ روپے حرجانہ عدم ادائیگی پر مزید چھ ماہ قید جبکہ ملزمان ڈانسر ظفر اقبال ذیشان حبیب اور حمزہ طاہر کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔ اس ضمن میں پولیس زرائع نے بتایا کہ تین سال قبل متاثرہ بچے کے والد نے رپورٹ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا اپنے دوستوں کے ہمراہ اسلام آباد جا رہا تھا جسکو کیری ڈبہ کو روک کر ملزمان نے متاثرہ بچے کو تھپڑ مارے اور اس کا موبائل چھینے کا الزام تھا جو دیگر ملزمان موٹر سائیکل سواروں نے ملزم کو منڈیاں ڈانسر ظفر اقبال کے ڈیرے پر لے جاکر ملزمان نے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی ویڈیو بنائی اور معاونت کا الزام تھا۔جس پر نواں شہر پولیس نے ملزمان کے خلاف علت 475 زیر دفعہ377۔341.511/34 کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا اور ملزمان کو گرفتار پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ پر ملزمان کو جیل بھیج دیا تھا بعد ازاں چار ملزمان بر ضمانت جبکہ ملزم ذیشان زیر حراست پولیس تھا جنکا ٹرائل چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں سماعت تھا۔

مقدمہ میں گواہان کے بیانات قلمبند ہوئے جس پر عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے اور ریکارڈ کی روشنی میں فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جبکہ ملزم کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے گزشتہ روز تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی کردار ادا کرنے والے دو نامزد ملزمان عمر اشفاق اور سہراب کو بھاری جرمانے اور حرجانے کی سزا سنا دی جبکہ تین ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت نہ ہونے کی بنا پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بر ی کر دیاجبکہ مرکزی ملزم کے خلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کو خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے مفرور ملزم کی گرفتاری یقینی بناتے ہوئے فیصلہ کے مطابق جیل بھجوا یا جائے عوامی حلقوں کا اور انسانی حقوق کی محافظ ارداوں نے اس حق و سچ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا اور مزید کہا کہ ہماری پولیس اور عدلیہ اس طرح کے فیصلے سناتے رہے تو ملک میں خاطر خواہ اس طرح کے جراہم میں کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!